وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے شیروں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر جنگلی حیات سے پیار کرنے والوں کو مبارک باد دی
Posted On:
29 JUL 2021 10:32AM by PIB Delhi
نئی دہلی،29؍ جولائی : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شیروں کے عالمی دن کے موقع پر جنگلی حیات سے پیا رکرنے والوں، خاص طور سے شیروں کے تحفظ کے بارے میں پرجوش لوگوں کو مبارک دی ہے۔
وزیراعظم مسلسل ٹوئیٹ میں کہا کہ:
’’انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے، کے موقع پر جنگلی حیات سے پیا رکرنے والوں کو ، خاص طور سے اُن لوگوں کو، جو شیروں کے تحفظ کے تئیں پرجوش ہیں، مبارک باد دیتا ہوں۔ عالمی سطح پر شیروں کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی کا گھر ہونے کی وجہ سے ہم اپنے شیروں کے لئے محفوظ پناہ گاہوں کو یقینی بنانے اور شیروں کے لئے موزوں ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
بھارت میں 18 ریاستوں میں پھیلے 51 ٹائیگر ریزرو ہیں۔ 2018 میں شیروں کی پچھلی گنتی سے پتہ چلتا ہے کہ شیروں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت نے شیروں کے تحفظ سے متعلق سینٹ پیٹر برگ اعلامئے کے ذریعے طے کی گئی معیاد سے 4 سال قبل ہی شیروں کی تعداد دوگنی کرنے کے نشانے حاصل کرلیا ہے۔
شیروں کے تحفظ سے متعلق بھارت کی حکمت عملی میں مقامی کمیونٹیز کو شامل کرنے کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ ہمیں تمام نباتات و حیوانات کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کی ہماری صدیوں پرانی روایت سے بھی حوصلہ ملا ہے، جس کے ساتھ ہم اس عظیم کرہ ارض کو مشترک کرتے ہیں۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ف ا- ق ر)
U-7164
(Release ID: 1740200)
Visitor Counter : 281
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam