وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے بارہ بنکی میں سڑک حادثے میں جانوں کے اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا
پی ایم این آر ایف سے امدادی رقم کا اعلان کیا
Posted On:
28 JUL 2021 9:40AM by PIB Delhi
نئی دہلی،28؍ جولائی : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ہوئے سڑک حادثے میں جانوں کے اتلاف پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے : ’’یوپی کے بارہ بنکی میں ہوئے سڑک حادثے کی خبر سے بہت دکھی ہوں۔ غمزدہ کنبوں کے تئیں میری تعزیت ۔ ابھی وزیراعلیٰ یوگی جی سے بھی بات ہوئی ہے۔ سبھی زخمی ساتھیوں کے مناسب علاج کا نظم کیا جا رہا ہے۔‘‘
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے حادثے میں اپنی جان گنوانے والوں کے رشتے داروں کو بطور امداد 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیئے جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
پی ایم او کے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے: ’’وزیراعظم نریندر مودی نے بارہ بنکی میں ہوئے المناک حادثے میں اپنی جان گنوانے والوں کے رشتے داروں کے لئے پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- م م- ق ر)
U-7112
(Release ID: 1739773)
Visitor Counter : 203
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam