صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے مجموعی طور پر 42 کروڑ افراد کو کووڈ-19کے ٹیکے لگاکر امتیازی سنگ میل حاصل  کرلیا



شفایابی کی شرح میں اضافہ ہو کر یہ 97.36 فیصد ہوگئی


گذشتہ 24 گھنٹوں میں یومیہ نئے معاملے کی تعداد35,342ریکارڈ کی گئی ہے

بھارت میں فی الحال زیر علاج مریضوں کی تعداد(4,05,513)ہے، جومجموعی معاملوں کا

صرف1.30فیصد ہے

یومیہ متاثرہ افراد کی شرح (2.12 فیصد)ہے جو مسلسل 32 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے

Posted On: 23 JUL 2021 11:13AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23؍جولائی2021: بھارت نےمجموعی طور پر 42 کروڑ لوگوں کی کووڈ-کی 19 ٹیکہ کاری کرکے امتیازی مقام حاصل کرلیا ہے۔ آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 42,34,17,030لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے جس کے لیے مجموعی طور پر51,94,364سیسنز کا انعقاد کیا گیا۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں54,76,423افراد کوکووڈ کی  خوراکیں دی گئیں۔

اس تعلق سے  مندرجہ ذیل اعداد و شمار  اور اس کی پوری تفصیلات پیش کی جارہی ہیں:

ایچ سی ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,02,80,416

 

دوسری خوراک

76,51,103

 

ایف ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,78,34,482

 

دوسری خوراک

1,06,40,254

 

18تا 44 عمر کے افراد

پہلی خوراک

13,33,04,056

 

دوسری خوراک

55,55,468

 

45 تا 59 عمر کے افراد

پہلی خوراک

9,95,79,752

 

دوسری خوراک

3,25,92,396

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

7,29,46,445

 

دوسری خوراک

3,30,32,658

 

کل تعداد

42,34,17,030

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیرمہم کے نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔

وبائی مرض کے آغاز سے متاثرہ افراد میں سے3,04,68,079 افراد کووڈ-19 سے پہلے ہی شفایاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38,740مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی مجموعی شرح فی الحال 97.36 فیصد ہے، جس میں مسلسل اضافہ کا رجحان نظر آرہا ہے۔

1.PNG

گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں35,342نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

مسلسل26دنوں سے روزانہ50 ہزار سے بھی کم نئے معاملے درج ہورہے ہیں۔ ایسا مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔

2.PNG

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد4,05,513 ہے اور زیر علاج معاملےمثبت مجموعی معاملوں کا اب صرف1.30 فیصد ہے۔

3.PNG

ملک بھر میں جانچ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر16,68,561افراد کی جانچ کی گئیں۔مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 45.29 کروڑ سے زیادہ (45,29,39,545) افراد کی جانچ کی جاچکی ہیں۔

اب جبکہ ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ درج ہورہا ہے،تومتاثرہ افراد کی ہفتہ واری تعداد میں بھی کمی مسلسل سامنے آرہی ہے۔ متاثرہ افراد کی ہفتہ واری شرح فی الحال2.14 فیصد ہےجبکہ متاثرین کی یومیہ شرح آج2.12 فیصدہوگئی۔ متاثرہ افراد کی یومیہ شرح لگاتار 32دنوں سے3 فیصد سے بھی کم ہے، اور 46 دنوں سے لگاتار یہ شرح 5 فیصد سے بھی نیچے ہے۔

4.PNG

****************

ش ح  - س ک

 

U. NO. 6893



(Release ID: 1738038) Visitor Counter : 210