نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور کھیل کے وزیر مملکت جناب نست پرمانک ٹوکیو اولمپک کے لئے ہندوستانی ایتھیلیٹوں کے پہلے جتھے کو دہلی سے روانہ کریں گے
Posted On:
17 JUL 2021 3:15PM by PIB Delhi
اب جبکہ ٹوکیو اولمپک کے شروع ہونے میں ایک ہفتہ کا وقت باقی رہ گیا ہے، آج نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منعقد ایک الوداعی تقریب میں ہندوستان سے ایتھیلیٹوں کے پہلے جتھے کو ٹوکیو کے لئے روانہ کیا جائے گا۔کل 88 ممبروں کے اس گروپ میں جس میں 54 ایتھیلیٹ ، معاون اسٹاف اور بھارتیہ اولمپک سنگھ (آئی اواے)کے نمائندے شامل ہیں، کو ایک تقریب میں نوجوانوں کے امور و کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور نوجوانوں کے امور و کھیل وزیر مملکت جناب نست پرمانک کے ذریعے روایتی طورپر رخصت کیا جائے گا۔اس تقریب میں ان کے ساتھ بھارتیہ اولمپک سنگھ (آئی او اے)کے صدر جناب نریندر دھرو بترا ، بھارتیہ اولمپک سنگھ (آئی او اے)کے جنرل سیکریٹری جناب راجیو مہتہ اور ہندوستانی کھیل اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل جناب سندیپ پردھان بھی موجود رہیں گے۔
8 کھیلوں –تیر اندازی، ہاکی، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس ، جوڈو، جمناسٹک اور ویٹ لفٹنگ سے جڑے کھلاڑی اور معاون اسٹاف آج نئی دہلی سے روانہ ہوں گے۔اس میں ہاکی کا گروپ سب سے بڑا ہوگا۔
ایتھیلیٹوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مقصد سے اس پروگرام میں حصہ لینے والے تمام معزز شخصیتوں کو اپنا کووڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔صرف نگیٹیو رپورٹ والے اشخاص ہی اس پروگرام میں شامل ہو سکیں گے۔اس موقع پر سوشل ڈسٹنسنگ کے بھی تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔
کل 127ایتھیلیٹوں نے اولمپک کے لئے کوالیفائی کیا ہے، جو کہ ریو اولمپک کےلئے کوالیفائی کرنے والے117 ایتھیلیٹوں کی تعداد سے زیادہ ہیں اور یہ ایک ریکارڈ ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 6652)
(Release ID: 1736477)
Visitor Counter : 194