امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
دالوں پر عائد اسٹاک کی حدوں سے متعلق وضاحت اور کچھ میڈیا حلقوں اور سوشل میڈیا میں چل رہی غلط معلومات
Posted On:
15 JUL 2021 11:50AM by PIB Delhi
نئی دہلی،15؍ جولائی : ایک واٹس اپ میسج ان دنوں گردش کر رہا ہے کہ دالوں پر اسٹاک کی حدیں ہٹا دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ وائڈ آرڈر مورخہ : 2 جولائی 2021 کو دالوں پر عائد اسٹاک کی حدیں نہیں ہٹائی گئی ہیں اور یہ لاگو کی جارہی ہیں۔ حکومت ریاستوں کی جانب سے ان احکامات کے نفاذ پر قریب سے نظر رکھ رہی ہے۔
مرکزی حکومت نے بھی ریاستوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا ہے، جہاں صارفین کے امور کے محکمے کی طرف سے تیار کردہ پورٹل پر اسٹاکٹس کے ذریعے اعلان کردہ اسٹا کس اور دالوں کے اسٹاک کے لئے بینک سے لئے گئے قرضوں یا در آمد کاروں کے ذریعے در آمد کی گئی مقدار کے درمیان عدم مماثلت پائی جاتی ہے۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اُن سبھی کے خلاف سخت کارروائی کریں، جو اسٹاک کی حدوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ح ا- ق ر)
U-6580
(Release ID: 1735778)
Visitor Counter : 247