کابینہ
کابینہ نے مرکزی فہرست میں دیگر پسماندہ طبقات کے اندر ذیلی زمرہ بندی کے معاملے کی جانچ کے لئے آئین کی دفعہ 304کے تحت تشکیل شدہ کمیشن کی مدت کار میں توسیع کو منظوری دی
Posted On:
14 JUL 2021 4:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14؍جولائی2021:
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)کے اندر ذیلی زمرہ بندی کے معاملے کی جانچ کے لئے آئین کی دفعہ 304 کے تحت تشکیل شدہ کمیشن کی مدت کار میں 11ویں توسیع کو منظوری دے دی ہے۔ کمیشن کی مدت کار جو 31 جولائی 2021ء کو ختم ہورہی تھی، اس میں چھ ماہ کا اضافہ کرکے کمیشن کی مدت کار میں 31جنوری 2022ء تک توسیع کردی گئی ہے۔
فائدے:
مدت کار میں مجوزہ توسیع اور اس ضمن میں شرائط میں اضافہ ’’کمیشن‘‘کو مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ صلاح و مشورہ کے بعد اوبی سی کے اندر ذیلی زمرہ بندی کے معاملے پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی اہل بنائے گی۔
عمل آوری شیڈیول:
کمیشن کی مدت کار کو 31 جولائی 2021ء سے 31 جنوری 2022ء تک توسیع کے فیصلے کو صدر جمہوریہ کی منظوری سے نوٹیفائی کیا جائے گا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 6538)
(Release ID: 1735598)
Visitor Counter : 250
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam