کابینہ
کابینہ نے مہنگائی بھتے اور مہنگائی راحت میں اضافے کو منظوری دی
Posted On:
14 JUL 2021 4:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 جولائی، 2021 :
عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی نے آج مرکزی حکومت کے ملازمین کو دیئے جانے والے مہنگائی بھتے اور پنشن یافتگان کو دی جانے والی مہنگائی راحت کو 2021-07-01 سے بڑھا کر 28 فیصد کرنے کو منظوری دے دی ، جو بیسک پے/ پنشن کی 17 فیصد کی موجودہ شرح میں 11 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
کووڈ-19 وبا سے پیدا ہوئی غیرمعمولی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کے ملازمین کو دیئے جانے والے مہنگائی بھتے (ڈی اے ) اور پنشن یافتگان کو دی جانے والی مہنگائی راحت (ڈی آر ) کی تین اضافی قسطوں ، جو 2020-01-01 ، 2020-07-01 اور 2021-01-01سے بقایا تھیں ، کو منجمد کردیا گیا تھا۔
اب حکومت نے مرکزی حکومت کے ملازمین کو دیئے جانے والے مہنگائی بھتے اور پنشن یافتگان کو دی جانے والی مہنگائی راحت کو 2021-07-01 سے بڑھا کر 28 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو بیسک تنخواہ / پنشن کی 17 فیصد کی موجودہ شرح میں 11 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ اضافہ 2020-01-01 ، 2020-07-01 اور 2021-01-01 کو بقایااضافی قسطوں کو ظاہر کرتا ہے ۔ 2020-01-01 سے لے کر 2021-06-30 تک کی میعاد کے لئے مہنگائی بھتہ/ مہنگائی راحت کی شرح 17 فیصد پر ہی برقرار رہے گی۔
*******
ش ح۔ ف ا- م ص
(U:6543)
(Release ID: 1735532)
Visitor Counter : 425
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam