نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب انوراگ ٹھاکر نے ٹوکیو اولمپک 2020 کے لئے بھارتی ٹیم کی تیاری / شراکت کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 JUL 2021 5:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 12 جولائی، 2021 :

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیرجناب انوراگ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں ٹوکیو اولمپک 2020 کے لئے بھارتی ٹیم کی تیاری / شراکت کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی ساتویں میٹنگ کی صدارت کی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیرمملکت جناب نشت پرمانک بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں کھیل سکریٹری ، جناب روی متل  ؛، سائی کے ڈائرکٹرجنرل جناب سندیپ پردھان؛ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جناب نرندر بترا اور کھیل محکمہ  کے سینئر افسران شامل تھے۔

1.jpg

میٹنگ میں ٹوکیو اولمپک کے لئے منتخب ایتھلیٹوں کے لئے عالمی سطحی ٹریننگ اور سہولیات سمیت مختلف پہلووں  پر تبادلہ خیال ہوا۔

3.jpg

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے #چیئر4 انڈیا مہم کی پیش رفت اور وزیراعظن جناب نریندر مودی کی 13 جولائی کو شام 5 بجے ٹوکیو اولمپک کے لئے روانہ ہونے والے ایتھلیٹوں  کے ساتھ بات چیت کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ ان کی  آئندہ کھیلوں کھیلوں میں  شرکت  سے قبل حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ اس بات چیت کو دوردرشن اورمختلف سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

 

*******

 

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6468)

 


(ریلیز آئی ڈی: 1734870) وزیٹر کاؤنٹر : 246