وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نےٹوکیو-2020 میں حصہ لینے والے بھارتی دستہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا


وزیراعظم13 جولائی کو اولمپکس کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ان کے تئیں نیک خواہشات پیش کریں گے

Posted On: 09 JUL 2021 1:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 09 جولائی : وزیراعظم، جناب نریندر مودی نے ٹوکیو ۔2020 میں حصہ لینے والےہندوستانی دستہ (کھلاڑیوں) کو میسرسہولیات اور ان کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔ وزیراعظم 13 جولائی کواولمپکس کے لیے منتخب کیے گئے  کھلاڑیوں سے بات چیت کریں گے اور ان کے تئیں اپنی نیک خواہشات بھی پیش کریں گے۔

وزیر اعظم نےآج اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا ، "@ ٹوکیو 2020 میں  ہندوستانی دستہ کو فراہم کردہ  سہولیات اور ان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کھلاڑیوں کو درکار سازوسامان  سے متعلق تفصیلات، ٹیکہ کاری کی نوعیت و کیفیت،انہیں فراہم کی جانے والی کثیر النوع سہولتوں کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔

130 کروڑ بھارتیوں کی جانب سے، میں 13 جولائی کواولمپکس کےلیے منتخب کردہ کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کروں گا تاکہ مستقبل کے لیےانہیں اپنی نیک خواہشات پیش کرسکوں۔ آئیں ہم سب (# چیئر 4 انڈیا)ان کے لیے جشن کا ماحول بنائیں۔''

****************

 

ش ح  -   س ک

09.07.2021

U. NO. 6391


(Release ID: 1734184) Visitor Counter : 219