صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
اخباری بیان
Posted On:
06 JUL 2021 1:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی 6 جولائی 2021 : صدرجمہوریہ ہند نے حسب ذیل تقرریاں /تبدیلیاں کی ہیں
- میزورم کے گورنر پی ایس سری دھرن پلئی کا تبادلہ کیا گیا ہے اوران کا گوا کے گورنر کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے
- ہریانہ کے گورنر جناب ستیہ دیو نارائن آریہ کا تبادلہ کیا گیا ہے اور ان کا تریپورہ کے گورنر کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے۔
- تری پورہ کے گورنر جناب رمیش بیس کا تبادلہ کیا گیا ہے اورانہیں جھارکھنڈ کے گورنر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔
- جناب تھاور چند گہلوت کو کرناٹک کے گورنر کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے ۔
- V. ہماچل پردیش کے گورنر جناب بندارو دتا تریا کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ان کا ہریانہ کے گورنر کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے۔
- ڈاکٹر ہری بابو کمبھم پتی کو میزورم کے گورنر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔
- جناب منگو بھائی چھگن بھائی پٹیل مدھیہ پردیش کے گورنر کی حیثیت سے مقرر ہوئے ہیں۔
- جناب راجندروشواناتھ ارلیکر ہماچل پردیش کے گورنر کی حیثیت سے مقرر ہوئے ہیں۔
2. مذکورہ تقرریاں ان تاریخوں سے سمجھی جائیں گی جن تاریخوں سے وہ اپنا اپنا متعلقہ عہدے کے چارج سنبھالیں گے۔
******
U-NO.6244
ش ح ۔ح ا۔ ف ر
(Release ID: 1733071)
Visitor Counter : 276