کابینہ

کابینہ نے صحت میں تحقیق کے شعبے میں بھارت اور میانما کےدرمیان مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے

Posted On: 30 JUN 2021 4:17PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 30 جون / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں  مرکزی کابینہ کو طبی تحقیق کی بھارتی کونسل ( آئی سی ایم آر )  اور میانمار کی صحت اور کھیل کود کی وزارت کے طبی تحقیق کے محکمے  ( ڈی ایم آر ) کےدرمیان مفاہمت نامے کے بارے  میں مطلع کیا گیا ، جس پر  فروری ، 2020 ء میں نئی دلّی میں دستخط کئے گئے تھے ۔

         اس مفاہمت نامے کا مقصد باہمی تحقیق کے موضوعات میں صحت سے متعلق تحقیقی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ بنیادی مقاصد یہ ہیں:

  1. متعدی بیماریوں کا خاتمہ (باہمی طور پر فیصلہ کیا جائے) ۔
  2. ابھرتے ہوئے اور وائرل انفیکشن کے نیٹ ورک پلیٹ فارم کا فروغ  ۔
  3. تحقیقی طریقۂ کار کے بندوبست  ، طبی  تجربات و  اخلاقیات وغیرہ میں تربیت / صلاحیت سازی۔
  4. ریگولیٹری نظام   میں  ہم آہنگی۔

         ورکشاپوں / میٹنگوں اور تحقیقی پروجیکٹوں کے لئے وقتا فوقتا فنڈ  کی دستیابی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا  ۔ فریقین ایک مشترکہ ورکنگ گروپ ( جے ڈبلیو جی )قائم کریں گے ، جس میں ہر ایک ادارے کے مندوبین شامل ہوں گے ۔  جے ڈبلیو جی کی میٹنگیں  ایک بعد ایک بھارت اور میانما ہوں گی ۔  ویزا اینٹری فیس ، قیام و    کھانے اور پینے کے اخراجات   ، جے ڈبلیو جی کے ارکان کی آمد و رفت کے اخراجات  بھیجنے  والے فریق کے ذریعے   برداشت کئے  جائیں گے ،جب کہ جے ڈبلیو جی کی میٹنگوں کے اخراجات میزبان فریق  کے ذریعے ادا کئے جائیں گے ۔

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔30.06.2021 )

U.No.  6053

 


(Release ID: 1731630) Visitor Counter : 177