الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ڈجیٹل انڈیا کے 6سال مکمل ہونے پر، وزیراعظم نریندر مودی ،ڈجیٹل انڈیا کی بہت سی اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں سے گفتگوکریں گے

Posted On: 30 JUN 2021 12:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  30 جون2021: ڈجیٹل انڈیا ، جو یکم جولائی  2021 کواپنے سفر کے 6سال مکمل کرنے جارہا ہے، ایک ایسا اہم اقدام ہے ، جوہندوستان کو ایک ڈجیٹل طاقت کے حامل معاشرے  اور علم پر مبنی معیشت  میں تبدیل کرنے کی غرض سے  شروع کیا گیا تھا۔

یہ گرم جوشانہ پروگرام   یکم جولائی 2015 کو وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ہاتھوں شروع کیا گیا تھا اور آج تک نئے ہندوستان میں  کامیاب ترین  رہنے والے پروگراموں  میں  سے ایک ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ خدمات کے حصول میں کامیابی، حکومت اورشہریوں   کو ایک دوسرے کے نزدیک ترلانے  ، شہریوں   کو ساتھ لانے  اور عوام کو  بااختیار بنانے میں  مدد ملی ہے۔

اس موقع پر جب کہ وزیراعظم نریندر مودی کے پسندیدہ ترین پروگراموں میں سے  ایک اپنے 6 سال پورے کررہا ہے، ہندوستانی حکومت کی  الیکٹرانکس   اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت  اس دن کو ایک ایسی تقریب کی حیثیت سے  پیش کرے گی،جس میں  وزیراعظم  نریندرمودی شرکت کریں گے اور اس کے علاوہ  وہ ڈجیٹل انڈیا کی بہت سی اسکیموں سے استفادہ کرنے والے افراد  کو خطاب  بھی کریں گے  اور ان کے ساتھ گفتگو میں  حصہ بھی لیں گے۔

یہ پروگرام  جو یکم جولائی 2021  کو منعقد کیا جائے گا ،  وزیربرائے الیکٹرانکس   اور اطلاعاتی ٹکنالوجی ، قانون و انصاف   اور مواصلات جناب روی شنکر پرساد  کے  افتتاحی کلمات کے ساتھ شروع ہوگا۔

اس کے بعد اس پروگرام میں  ڈجیٹل انڈیا کی کلیدی حصولیابیوں  پر مبنی  ایک ویڈیو  دکھائی جائے گی،جس کے بعد ڈجیٹل انڈیا کے بہت سے منصوبوں سے استفادہ کرنے والے افراد کے ساتھ  وزیر اعظم کی گفتگو کا  ایک اجلاس منعقد ہوگا۔اس پروگرام کی نظامت  الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری  جناب اجے  ساؤنے  کریں گے۔

پروگرام سے قبل ڈجیٹل انڈیا کارپوریشن  کے ایم ڈی اور سی ای  او  اور  این ای جی ڈی ، ایم ای آئی ٹی وائی  کے صدر اور سی ای او  جناب ابھیشیک سنگھ  نے کہا کہ ’’ یہ ایک بہت ہی معلوماتی اجلاس ہونے جارہا ہے،جس میں وزیراعظم ملک بھر سے شامل ہونے والے اُن افراد کے ساتھ گفتگو کریں گے ، جنہوں نے ڈجیٹل انڈیا کے پروگراموں سے استفادہ کیا ہے۔یہ ہمارے لئے ایک فخر کا موقع ہے کہ ہمیں  وزیراعظم کی طرف سے بے مثال قسم کی رہنمائی اور حمایت حاصل ہوئی ہے۔ ہم  ڈجیٹل انڈیا پروگرام کو   ان کی مضبوط  قیادت کےسائے میں  آگے بڑھانے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔‘‘

باہمی گفتگو پر مبنی  اس اجلا س کے بعد  وزیراعظم کا خطاب ہوگا،جس میں ڈجیٹل انڈیا کی بہت سی حصولیابیوں    اور گزشتہ  برسوں کے دوران لوگوں  سے رابطہ کرنے میں  حاصل ہونے والی  کامیابی کی داستا ن کو اجاگر کیا جائے گا۔وہ  ان کاموں   اور پروگراموں کا خاکہ بھی  پیش کریں گے جو اس اسکیم کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں  انجام دئے جانے ہیں۔

تمام ترگفتگو  اور خطابات   اس پروگرام میں ورچوئل طریقے پر کئے جائیں گے۔ہم  آپ لوگوں کو  یکم جولائی 2021  کو 11  بجے دن میں  اس  حیرت انگیز پروگرام میں  شامل ہونے کے لئے  جو https://pmindiawebcast.nic.in کےتوسط سے پیش کیا جائے گا،موعوکرنا چاہتے ہیں۔پروگرام کا براہ راست ٹیلی کاسٹ  سوشل میڈیا پلیٹ فارموں  یعنی فیس  بک اور  یوٹیوب آف ڈجیٹل انڈیا  پردستیاب رہے گا۔

 

 

*************

  م ن۔س ب ۔رم

U- 6041


(Release ID: 1731415) Visitor Counter : 259