وزارات ثقافت

نیتا جی سبھاش چندربوس سے متعلق نوادرات کے حوالے سے وزارت ثقافت کی وضاحت

Posted On: 27 JUN 2021 8:42PM by PIB Delhi

چندی گڑھ، 27 جون 2021: وزارت ثقافت نے وضاحت کی ہے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کے گم شدہ نوادرات کے بارے میں میڈیا میں آنے  والی خبر سراسر غلط ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ رواں سال 23 جنوری کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر کولکتہ کے وکٹوریہ میموریل میں ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں ان نوادرات کی نمائش کی گئی تھی۔ یہ نوادرات محمکہ آثار قدیمہ نے مناسب طریقے پر عمل کرکے لال قلعہ عجائب گھر سے وکٹوریہ میموریل کے لیے مستعار لیے تھے جس میں دونوں اداروں کے درمیان باضابطہ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ یہ مفاہمت نامہ 6 ماہ کے لیے مجاز ہے اور اس میں مزید ایک سال کی توسیع کی جاسکتی ہے۔ ان نوادارت کو کلکتہ میں باقاعدہ عمل کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ وزارت نے مزید بتایا کہ نوادرات مستعار لیے جانے کا عمل عجائب گھروں کے لیے معمول کی بات ہے۔ اس معاملے میں اے ایس آئی اور وی ایم ایچ دونوں ادارے وزارت ثقافت کے انتظامی کنٹرول میں ہیں۔

*******

U. No. 5954

(ش ح -ع ا - ع ر)


(Release ID: 1730786) Visitor Counter : 179