صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے31 کروڑ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کرکے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61.19 لاکھ ٹیکے لگائے گئے

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں  48,698 لاکھ نئے معاملے  درج ہوئے ہیں

ہندوستان میں  زیر علاج مریضوں کی تعداد مزید  کم ہوکر 5,95,565رہ گئی ہے،جو 86 دنوں کے بعد 6 لاکھ سے کم ہوگئی ہے

مسلسل44ویں دن  یومیہ نئے معاملات کے مقابلے روزانہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ درج ہوئی

شفایابی کی شرح بڑھ کر 96.72 فیصد ہوگئی ہے

یومیہ متاثرہ مریضوں کی شرح میں مسلسل19 دنوں سے 5 فیصد کی کمی آئی ہے،  اور یہ 2.79 فیصد ہے

Posted On: 26 JUN 2021 10:46AM by PIB Delhi

ایک اور اہم حصولیابی کے طور پر،  بھارت میں گذشتہ روز کووڈ ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 31 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔  صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 42,00,839 سیشنز کے ذریعے مجموعی طور پر31,50,45,926 ٹیکے لگائے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 61,19,169 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

اس میں مندرجہ ذیل اعداد و شمار شامل ہیں:

ایچ ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,01,83,459

دوسری خوراک

71,75,222

ایف ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,74,05,275

دوسری خوراک

93,02,922

18تا 44 عمر کے افراد

پہلی خوراک

7,91,80,154

دوسری خوراک

17,15,458

45 تا 60 عمر کے افراد

پہلی خوراک

8,59,69,905

دوسری خوراک

1,40,81,556

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

6,70,95,979

دوسری خوراک

2,29,35,996

مجموعی تعداد

31,50,45,926

کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میںبھارت میں48,698 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

اب مسلسل 19 دنوں سے روزانہ ایک لاکھ سے بھی  کم نئے معاملے  درج ہورہے ہیں۔ ایسا مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018DBW.jpg

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ملک بھر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد آج5,95,565 رہ گئی ہے۔ 86 دنوں کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 6 لاکھ سے  بھی کم ہوگئی ہے۔

 گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں17,303 کمی سامنے آئی ہے اور  زیر علاج مریضوں کی تعداد اب ملک بھر کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد کا صرف 1.97 فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VA9R.jpg

اب جبکہ زیادہ سے زیادہ افراد کووڈ-19 انفیکشن سے شفایاب ہورہے ہیں، بھارت میں شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافہ درج ہورہا ہے ، جس کے سبب مسلسل 42ویں دن شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد یومیہ نئے معاملوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران64,818شفایابی کے معاملے درج  ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے 16,000سے زیادہ (16,120) شفایابی کے معاملے درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003N4R3.jpg

وبائی مرض کے آغاز سے  متاثرہ لوگوں میں سے2,91,93,08 فراد پہلے کووڈ-19 سے شفایاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں64,818 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی مجموعی شرح فی الحال 96.72 فیصد ہے،  جس میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00483NQ.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر17,35,781جانچ کی گئیں۔مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 39.78 کروڑ سے زیادہ (39,95,68,448) جانچ کی جاچکی ہیں۔

اب جبکہ ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ درج ہورہا ہے،تومتاثرہ افراد کی ہفتہ واری  تعداد میں بھی کمی مسلسل سامنے آرہی ہے۔ متاثرہ افراد کی ہفتہ واری شرح فی الحال  2.97 فیصد ہےجبکہ  متاثرہ پائے جانے  والے افراد کی یومیہ شرح آج 2.79 فیصد ہے۔ اس میں لگاتار 19 دنوں سے 5 فیصد کی کمی آرہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005WARV.jpg

*****

ش ح۔ ن ر 

U NO: 5921


(Release ID: 1730516) Visitor Counter : 222