صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے 30 کروڑ سے زیادہ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کرکے ایک بڑا سنگ میل حاصل کیا ہے


گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 64.89 لاکھ ویکسین کی خوراکیں دی گئیں

بھارت میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 45069 نئے معاملات سامنے آئے

بھارت میں متاثر پائے جانےو الے افراد کی تعداد کم ہو کر 627057 رہ گئی

لگا تار 42 ویں دن نئے معاملات کے مقابلے شفایاب ہونے والوں کی یومیہ تعداد زیادہ

روبہ صحت ہونے والے افراد کی شرح بڑھ کر 96.61 فیصد تک پہنچی

مسلسل 17 ویں دن متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح پانچ فیصد سے بھی کم رہی اور سردست یہ شرح 2.91 فیصد ہے

Posted On: 24 JUN 2021 11:06AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍ جون  :  ایک بڑی حصولیابی کے تحت بھارت  میں آج  صبح  7 بجے تک  موصول عبوری رپورٹ کے مطابق ٹیکہ کاری کی  مجموعی تعداد  30  کروڑ سے زیادہ ہو گئی  ہے۔4045516 اجلاس کے ذریعے  کُل  301626028 ویکسین  کی خوراکیں  دی جا چکی ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران  6489599  ویکسین  کی خوراکیں دی گئی ہیں ۔

ان میں مندرجہ ذیل اعداد وشمار کی تفصیلات شامل ہیں:

 

ایچ سی ڈبلیو

 پہلی خوراک

1,01,58,915

دوسری خوراک

71,32,888

ایف ایل ڈبلیو

 پہلی خوراک

1,73,03,658

دوسری خوراک

91,85,106

18 سے 44  سال کی عمر کے  افراد

 پہلی خوراک

7,06,62,665

دوسری خوراک

15,02,078

45 سے 59 سال کی عمر کے افراد

 پہلی خوراک

8,39,38,683

دوسری خوراک

1,33,51,488

60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد

 پہلی خوراک

6,61,61,004

دوسری خوراک

2,22,29,543

میزان

30,16,26,028

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کووڈ – 19  کا  سبھی  کو ٹیکہ لگا ئے جانے کا نیا مرحلہ 21  جون 2021  سے  شروع ہو گیا ہے۔ مرکزی حکومت پورے ملک میں  کووڈ – 19  ٹیکہ کاری کے  اسکوپ کو وسعت دینے اور اس کی رفتار کو بڑھانے کے لئے عہد بستہ ہے۔

بھارت میں پچھلے 24  گھنٹے کے دوران  54069  نئے معاملات کی خبر ہے۔

 اب لگا تار 17 ویں دن  یومیہ  ایک لاکھ سے بھی  کم نئے معاملات کی  خبر ہے، ایسا  مرکز ؍   ریاستوں  اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے  پائیدار  اور مشترکہ کوششوں کے ذریعہ ممکن ہوا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NWSQ.jpg

 

بھارت میں لگا تار  زیر  علاج مریضوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ملک میں آج  زیر علاج مریضوں کی تعداد  627057 ہے۔

بھارت میں گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران   کووڈ – 19  کے  کُل 16137  معاملات کم ہوئے ہیں اوراب ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد  متاثر  پائے جانے والے کُل افراد کا محض 2.08 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020R70.jpg

 

اب جب کہ زیادہ سے زیادہ لوگ کووڈ – 19 انفیکشن سے شفا یاب ہو رہے ہیں، بھارت میں  شفایابی کی شرح  لگا تار   اضافہ ہو رہا ہے اور مسلسل  42  ویں دن  شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد نئے معاملوں  کی  یومیہ  تعداد سے زیادہ  ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران  68885  لوگ شفایاب  ہوئے ہیں۔

 یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران  14000 (14816) سے زیادہ شفایاب ہونےو الوں کی  خبر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MJ96.jpg

 

کووڈ – 19  وبا کے شروع ہونے کے بعد سے  متاثر ہوئے  19063740  افراد کووڈ – 19  سے پہلے ہی شفایاب ہو چکے ہیں اور  پچھلے 24  گھنٹے کے دوران  68885 مریض  روبہ صحت ہوئے ہیں ۔ سر دست صحت یابی کی مجموعی شرح 96.61  فیصد  ہے، جس میں لگا تار اضافہ دیکھنے میں آر  ہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XCOW.jpg

 

ملک بھر میں  جانچ کی  صلاحیت میں  خاطر خواہ  اضافے کے ساتھ  ملک میں پچھلے 24  گھنٹے کے دوران  کُل 1859469  ٹیسٹ کئے گئے۔ بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر  39.78 کروڑ  (397832667) نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

اب جب کہ ایک طرف  ملک بھر میں  جانچ کی  صلاحیت میں  اضافہ ہوا ہے، زیر علاج مریضوں کی تعداد میں  مسلسل ہفتے وار کمی دیکھنے میں آر ہی ہے اور سرد ست متاثر پائے جانے والے افراد کی   ہفتے وار  شرح   3.04 فیصد ہے ، جب کہ  متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح آج  2.91 فیصد ہے ، جو  لگا تار 17 ویں دن    پانچ  فیصد  بھی  کم رہ گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005H65V.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ش ر- ق ر)

U-5842


(Release ID: 1729966) Visitor Counter : 223