وزارات ثقافت

بین الاقوامی یوم یوگا کی مناسبت سے 'یوگا، ہندوستان کی ایک اہم وراثت' کے موضوع پر ملک بھر کے 75 قومی اہمیت کے حامل مقامات پر یوگ منعقد کیا گیا


جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے نوجوانوں سے یوگا کو صحت مند اور خوشحال مستقبل کے طور پر اختیار کرنے پر زور دیا

Posted On: 21 JUN 2021 1:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،21 جون : ساتویں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پرقومی دارالحکومت  دہلی کے تاریخی لال قلعہ میں وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت (آزادانہ چارج)، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے وزارت ثقافت اور سیاحت کے افسران کے ساتھ ساتھ یوگا کے ماہرین اور وہاں بڑی تعداد میں یوگ کرنے آئے لوگوں  کے ساتھ یوگا کیا۔ آج  یوم یوگا کے موقع پر  مرکزی وزیرمملکت"آزادی کا امرت مہوتسو"کے مہم کے ایک حصے کے طور پر "یوگا ، ہندوستان کی ایک اہم  وراثت" مہم کی قیادت کر رہے تھے۔ اس پروگرام میں 75 ثقافتی ورثے کے حامل  مقامات پر یوگا کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں 75 سالہ یوم آزادی کی یاد میں وزارت کے تمام اداروں / محکموں  کی فعال شراکت دیکھنے کو ملیں۔ موجودہ وبائی صورتحال کے مدنظرہر مقام پر یوگ کرنے والے شرکاء کی تعداد 20 تک محدود کردی گئی تھی۔ یوگ کرنے سے قبل مرکزی وزیر اور پروگرام میں شریک افراد نے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا براہ راست راست نشریہ بھی  دیکھا۔

1.jpg

لال قلعے میں یوگا کی تقریبات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جناب  پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ' یوگ ہماری سب سے بڑی وراثت ہے۔  اس کا سہرا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سر بندھتا ہے جنہوں  نے پوری دنیا میں صحتمندی کے اس منتر کو مقبول  عام بنایا ہے۔ اور اسی کے نتیجے میں ، آج پوری دنیا یوگا کا بین الاقوامی دن منارہی  ہے اور لوگوں نے اسے اپنی زندگی کا حصہ اور اسے روز مرہ کا معمول  بنا لیا ہے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی یو م یوگا آزادی کے 75 سال کی یاد میں امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر منایا جارہا ہے۔ اس کے مطابق ، وزارت ثقافت نے ملک بھر میں 75 ثقافتی ورثے کے حامل مقامات پر یوگا  پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صحتمند اور خوشگوار مستقبل سے لطف اندوز ہونے کے لئے یوگا کو اپنے روز مرہ کے معمول میں شامل کریں۔

2.jpg

جناب  پٹیل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ آج دنیا کو ایم -یوگا ایپ مل رہا ہے ، جس میں متعدد زبانوں میں عام یوگا پروٹوکول پر مبنی یوگا ٹریننگ کی بہت ساری ویڈیوز فراہم ہوں  گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم-یوگا ایپ یقینی طور پر اس دنیا کے تمام لوگوں کو صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرے گا۔

3.jpg

لال قلعے میں یوگا کے مختلف آسنوں کا مظاہرہ آچاریہ پرتیشٹھا کی قیادت  میں کیا گیا۔ حکومت ہند کے محکمہ ثقافت کے سکریٹری جناب راگھویندر سنگھ، سکریٹری(سیاحت) حکومت  ہند، جناب اروند سنگھ اور وزارت کے دیگر اعلی عہدیداروں نے بھی  یوگا کی اس اہم ترین تقریب  میں شرکت کی۔

4.jpg

وزارت ثقافت نے ایلورا کی گپھاؤں(اورنگ آباد)،  نالندہ  (بہار)، سابرمتی آشرم (گجرات)، ہمپی (کرناٹک)، لداخ   میں واقع شانتی استوپ (لیہہ) ، سانچی استوپ (ودیشہ)، شیش محل (پٹیالہ)، راجیو لوچن مندر(چھتیس گڑھ)، بومدیلہ (اروناچل پردیش) کے علاوہ دیگر قومی وراثت  کے حامل مقامات پر یوگا اور ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا۔

5.jpg

شیش محل، پٹیالہ

 

6.jpg

وارنگل کا قلعہ، وارنگل

7.jpg

ایلورا کی گپھائیں، ایلورا (اورنگ آباد)

8.jpg

گنگائی کونڈا چھولا پورم

9.jpg

بومدیلہ (اروناچل پردیش)

10.jpg

راجیو لوچن مندر ، چھتیس گڑھ

ہمپی سرکل

ش ح - س ک

U NO. 5717


(Release ID: 1729036) Visitor Counter : 222