وزیراعظم کا دفتر

ہمیں دنیا کے کونے کونے میں یوگا کو پہنچانے کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کرنی چاہئے:وزیر اعظم مودی

Posted On: 21 JUN 2021 8:11AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  یوگا آچاریوں اور یوگا پرچارک  اور یوگا کے عمل سے جوڑے ہر ایک کو تلقین کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ یوگا دنیا کے کونے کونے تک پہنچے ۔ وہ یوگا کے ساتویں بین الاقوامی دن کے موقع پر  اظہار خیال کررہے تھے۔

گیتا کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں یوگا کے اجتماعی سفر پر چلتے رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ یوگا نے ہر ایک کیلئے حل پیش کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مصائب اور مشکلات سے نجات کا واحد راستہ یوگا ہے اور یہ ہر ایک کی مدد کرتا ہے ۔

یوگا میں لوگوں کی دلچسپی اور اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نہایت ضروری ہے کہ یوگا ہر شخص تک پہنچے اور اس کی بنیاد کو پوری طرح برقرار رکھا جائے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا آچاریوں اور ہم سب کو ہر ایک کیلئے یوگا کرنے کے اس عمل میں تعاون دینا چاہئے۔

 

 

*************

ش ح-ح ا- م ش

U. No.5704


(Release ID: 1728942) Visitor Counter : 235