وزارت آیوش

انڈیا پوسٹ یوگا کے بین الاقوامی دن-2021 کے موقع پر 800 مقامات پر خصوصی منسوخی ڈاک ٹکٹ جاری کرے گا  جوکہ اسٹامپ جمع کرنے کی اب تک کی سب سے بڑی فیلی ٹیلک یادگار میں سے ایک ہے

Posted On: 19 JUN 2021 2:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19جون 2021:   محکمہ ڈاک(انڈیا پوسٹ) 21 جون کو عالمی یوم یوگا کے جوہر کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی منسوخی ڈاک ٹکٹ جاری کرے گا۔یہ منفرد اقدام یوگا کے ساتویں عالمی دن -2021 (آئی ڈی وائی) کی یادگار کے لیے اٹھایا جارہا ہے۔  انڈیا پوسٹ  اس  خصوصی منسوخی ڈاک ٹکٹ کو پورے ہندوستان میں اپنے 810 ہیڈ پوسٹ دفاتر کے ذریعے ایک اِنک ڈیزائن یا امپریشن کے ساتھ جاری کرے گا۔ یہ ایک ہی وقت میں بہت ساری جگہوں پر  ڈاکٹ ٹکٹوں  کی اصولی منائے جانے کی اب تک کی سب سے بڑی یادگاروں میں سے ایک ہوگی۔

تمام ترسیلی اور غیرترسیلی ہیڈ پوسٹ آفس، 21 جون 2021 کو دفتر میں بک ہونے والی تمام میل پر  اس خصوصی منسوخی کے ٹکٹ کو چسپاں کریں گے۔ خصوصی تصاویری منسوخی ٹکٹ پر اِنک کی مارکنگ یا امپریشن ہوگا جس میں بین الاقوامی یوم یوگا 2021 کو ، ہندی اور انگریزی، دونوں زبانوں میں لکھا جائے گا۔ منسوخی کو پوسٹل مارکنگ سے تعبیر کیا جاتا ہے جو ڈاک ٹکٹ کے دوبارہ استعمال کو روکنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔اس طرح کی منسوخیاں انمول واجتماعی ہوتی ہیں اور اکثر مطالعے کا موضوع بنتی ہیں۔

گذشتہ برسوں کے دوران ٹکٹوں کو جمع کرنے کے جذبے میں کمی آئی ہے اور اس شوق یا فن کو بحال کرنے کے لیے انڈیا پوسٹ نے ٹکٹ کے شائقین حضرات کے لیے ایک اسکیم چلائی ہے۔ وہ نامزد ڈاک خانے میں اسٹامپ جمع کرنے کے بیورو اور کاؤنٹرس کو ڈاک ٹکٹ فراہم کرتی ہے۔ کوئی بھی شخص آسانی کے ساتھ ملک کے کسی بھی ہیڈ پوسٹ آفس میں 200 روپے جمع کرکے یادگاری ٹکٹ ڈپازٹ اکاؤنٹ کھول سکتاہے اور ڈاکٹ ٹکٹ اور خصوصی کور جیسی چیزیں حاصل کرسکتاہے۔مزید یہ کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ صرف پوسٹل اسٹیمپ کلشن زیرو اور کاؤنٹرس پر یا پوسٹل اسٹیمپ جمع اکاؤنٹ اسکیم کے تحت ہی دستیاب ہیں۔ وہ محدود مقدار میں چھپتے ہیں۔

یوگا پچھلے کئی سالوں میں اسٹامپ جمع کرنے کے لیے مقبول عنوان رہے ہیں۔ محکمہ ڈاک نے 2015 میں، یوگا کے عالمی دن کے موقع پر، دو ٹکٹ اور ایک چھوٹا سا کتابچہ جاری کیا تھا۔ 2016 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا کے دوسرے بین الاقوامی دن کے موقع پر ، سوریہ نمسکار پر ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا تھا،اقوام متحدہ کے پوسٹل ایڈمنسٹریشن (یو این پی اے) نے 2017 میں نیویارک میں یوگا کے عالمی دن کی یاد میں ، 10 یوگا آسنوں کی نمائش والے ڈاکٹ ٹکٹوں کا ایک مجموعہ جاری کیا تھا۔

پچھلے 6 برسوں میں یوگا کا بین الاقوامی دن مختلف طریقوں (اکثر تخلیقی) سے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ ہندوستان میں، ماضی کی بہت ساری خوبصورت تصاویر یوم یوگا کی انوکھی تقریبات کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان میں ہمالیہ برفانی حدود میں یوگا کی مشق کرنے والے ہندوستانی مسلح افواج کے اہلکار، بحری افسر اور کیڈٹس ریٹائرڈ آئی این  ایس وراٹ کے خدمات سے متروک ہونے  کے موقع پر یوگا کرتے ہوئے، بین الاقوامی یوم یوگا کے پیغام کے ساتھ ریت کے مجسّمے بناتے ہوئے ،ہندوستانی بحریہ کی سب میرین آئی این ایس ’سندھورتنا‘ پر یوگا کرنے والے ہندوستانی شامل ہیں۔ اجتماعی طو رپر ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کا موجودہ اقدام، یوگاکے عالمی دن منانے کے طریقوں میں تنوع پیدا کرنے کا ایک حصہ ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے 11 دسمبر 2014 کو منظور اپنی قرارداد میں 21 جون کو بین الاقوامی یوگا کا دن(آئی ڈی وائی) قرار دیا تھا۔ 2015 کے بعد سے، اس دن کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے اور اس میں شرکاء کی تعداد میں ہمیشہ اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

اس سال کووڈ-19 وبائی صورتحال کے مدنظر ، بیشتر واقعات کو ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے منایا جائے گا  اور اس سال کے مرکزی موضوع ’’یوگا کے ساتھ رہوں‘‘ کو فروغ دیا جائے گا، چونکہ ملک میں محتاط طور پر لاک ڈاؤن کو ختم کیا جارہا ہے،اس لیے 800 سے زیادہ ا جتماعات (ہر  پوسٹ آفس سے ایک جمع اجزاء کی منسوخی کا ڈیزائن) کے ساتھ  پوسٹ کی یادگاری سرگرمی میں فلی ٹیلک کے لیے بیشمار مواقع کھولے ہیں اور اس نے ملک میں نئی توانائی حاصل کرنے کے لیے طبیعیات کی مدد کی ہے۔

*****

U.No.5667

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1728664) Visitor Counter : 277