نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ٹوکیو اولمپک کے لئے وزارتی سطح کا کوئی وفد نہیں بھیجاجائے گا


ٹوکیو میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ میں لاجسٹک مدد کے لیے ایک اولمپک مشن سیل قائم کیاجارہا ہے

Posted On: 11 JUN 2021 2:59PM by PIB Delhi

ٹوکیو اولمپک 2020 کے لئے ہندوستانی ٹیمیں اور کھلاڑیوں کی شراکت داری کا 24گھنٹے جائزہ لیا جارہاہے۔وزارت نے ایتھلیٹ کے بہتر مظاہرہ کے لئے زیادہ سے زیادہ اضافی معاون اسٹاف جیسے کوچ، ڈاکٹر، فیزیوتھراپسٹ کی تقرری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسی بھی پروٹوکول کی ضرورت ہونے پر ہی ایتھیلیٹوں ،کوچوں اور معاون اسٹاف کے علاوہ کسی بھی دوسرے شخص کو دورے پر بھیجا جائے گا۔ انتظام اور نظم کی صورت کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ٹوکیو اولمپک کے لئے وزارتی سطح کاکوئی بھی نمائندہ وفد نہیں بھیجا جائے گا۔ ٹوکیو جانے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے دستہ کو لاجسٹک تعاون اور مدد فراہم کرنے کی غرض سے ’’واحد کھلاڑی‘‘(سنگل ونڈو)کے طورپر ٹوکیو میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ میں ایک اولمپک مشن سیل قائم کیا جارہا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو ہر ممکن تعاون اور مدد بلارکاوٹ فراہم کی جاسکے۔

 

 


 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(11.06.2021)

(U: 5347)



(Release ID: 1726427) Visitor Counter : 123