صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19 کی تازہ جانکاری

Posted On: 11 JUN 2021 9:14AM by PIB Delhi

نئی دہلی11 جون2021: بھارت میں ایکٹو معاملوں کی تعداد  مزید گھٹ کر 1121671 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو معاملوں میں  46281 معاملوں کی گراوٹ آئی ہے۔چوتھے دن ایک لاکھ سے کم معاملے درج کئے گئے ہیں۔گزشتہ 24  گھنٹوں میں بھارت میں 91702 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ملک بھر میں اب تک کُل 27790073 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران 134580 مریض  صحتیاب ہوئے ہیں۔مسلسل 29 ویں دن یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے صحتیابی کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔صحتیابی کی شرح بڑھ کر 94.93 فیصد ہوگئی ہے۔فی الحال ہفتہ واری پازیٹو شرح 5.14فیصد ہے ۔مسلسل 18ویں دن یومیہ پازیٹو شرح 10فیصد سے کم ہوکر 4.49فیصد ہوگئی ہے۔جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے  اور کُل 37.42کروڑٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت  اب تک 24.6 کروڑ ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہیں۔

 

 

*************

  م ن۔ع ح ۔رم

2021)-60 (11

U- 5331



(Release ID: 1726143) Visitor Counter : 177