وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے  اعلی تعلیم سے متعلق  کل ہند سروے   (اے آئی ایس ایچ ای) 20۔2019 کی رپورٹ جاری کئے جانے کو منظوری دی


رپورٹ سے  ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت  اعلی تعلیم پر مسلسل زور دے رہی ہے

سال 16۔2015  سے  20۔2019  تک  داخلہ لینے والے طلبا کی تعداد میں 11.4 فیصد اضافہ

سال 16۔2015  سے  20۔2019 تک اعلی تعلیم میں  داخلہ لینے والی لڑکیوں کی تعداد میں 18.2 فیصد اضافہ

سال 20۔2019 میں اعلی تعلیم میں مجموعی داخلے کا تناسب 27.1 فیصد ہے

Posted On: 10 JUN 2021 2:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10 جون 2021،     مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج نے  اعلی تعلیم سے متعلق  کل ہند سروے    20۔2019 کی رپورٹ جاری کئے جانے کو منظوری دی۔ رپورٹ میں ملک میں اعلی تعلیم کی موجودہ صورتحال کے بارے میں  کلیدی  کارکردگی اشاریئے فراہم کرائے گئے۔

 

3.png

جناب پوکھریال نے کہا کہ 16۔2015  سے 20۔2019 تک کے  گزشتہ 5 برسوں میں طلبا کے داخلے میں  11.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس مدت کے دوران اعلی تعلیم میں داخلہ لینے والی لڑکیوں کی تعداد میں  18.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت  کے ذریعہ لڑکیوں کی تعلیم خواتین کو بااختیار بنانے  اور  سماجی طور پر پسماندہ طبقات   کو بااختیار بنانے  پر  مسلسل فوکس کئے جانے  کی جھلک  اعلی تعلیم میں  خواتین ، ایس سی اور ایس ٹی آبادی کی شرکت میں اضافے سے  ملتی ہے۔ جیسا کہ رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے کہا ’’اس رپورٹ میں شائع شدہ نتائج وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے ذریعہ  ملک کے اعلی تعلیم کے شعبے میں اختیار کی گئی  پالیسیوں کی کامیابی  کے اشاریئے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ رپورٹ  ملک میں اعلی تعلیم کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں پالیسی سازوں کی مدد کرے گی‘‘۔

اعلی تعلیم کے سکریٹری جناب امت کھرے نے کہا کہ  اعلی تعلیم کے محکمے کے ذریعہ  سالانہ جاری کی جانے والی اعلی  سے متعلق کل ہند سروے  (اے آئی ایس ایچ ای)  کی سیریز میں یہ رپورٹ دسویں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  داخلے، اداروں کی تعداد، صنفی مساوات  میں مسلسل  اضافہ قومی تعلیمی پالیسی 2020  کی روشنی میں رسائی، مساوات  اور معیار میں بہتری لانے کی جانب  ہمارے ملک کا ایک بڑا قدم ہے۔

اعلی تعلیم سے متعلق کل ہند سروے رپورٹ 20۔2019 کی اہم خصوصیات

  1. سال 19۔2018 کے  3.74  کروڑ  کے مقابلے میں 20۔2019 میں اعلی تعلیم میں داخلے کی مجموعی تعداد 3.85 کروڑ ہے، جس سے  11.36 لاکھ (3.04 فیصد) اضافے کا پتہ چلت اہے۔ 15۔2014 میں مجموعی داخلے 3.42 کروڑ تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1X791.jpg

 

  1. مجموعی داخلے کا تناسب (جی ای آر) اعلی تعلیم میں داخلہ لینے والے اہل عمر کے طلبا کا فیصد  20۔2019 میں 27.1 تھا جبکہ 19۔2018 میں 26.3 فیصد اور 15۔2014 میں 24.3 فیصد تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2974Q.jpg

 

  1. اعلی تعلی میں صنفی مساوات کا اشاریہ  (جی پی آئی) 20۔2019 میں 1.01 تھا جبکہ 19۔2018 میں یہ 1.00 تھاجس سے  اعلی تعلیم میں   اہل عمر والے لڑکوں  کے مقابلے  لڑکیوں کی رسائی میں بہتری  کا پتہ چلتا ہے۔
  2. اعلی تعلیم میں شاگر استاد تناسب  20۔2019 میں 26 ہے۔
  3. سال 20۔2019 میں: یونیورسٹیز: 1043 (2 فیصد)؛ کالج: 42343  (77 فیصد) اور  اسینڈ ۔ الون انسٹی ٹیوٹ 11779 (21 فیصد)

 

4.png

 

  1. انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر  پروگراموں میں 3.38 کروڑ طلبا نے داخلہ لیا۔ ان میں سے  تقریباً 85 فیصد طلبا  (2.85 کروڑ) نے 6 اہم مضامین   یعنی  ہیومنٹیز ، سائنس، کامرس، انجینئرنگ اور ٹکنالوجی، میڈیکل سائنس اور آئی ٹی اور کمپیوٹر میں داخلہ لیا۔
  2. سال 20۔2019 میں پی ایچ ڈی کرنے والے طلبا کی تعداد  2.03 لاکھ رپے جبکہ 15۔2014 میں یہ  1.17 لاکھ  تھی۔
  3. اساتذہ کی مجموعی تعداد 1503156 ہے، جن میں 57.5 فیصد  مرد  اور 42.5 فیصد خواتین ہیں۔

Click below to see the report:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5308

                          



(Release ID: 1726018) Visitor Counter : 225