صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی اپ ڈیٹ


یو آئی پی کے تحت ویکسینز کی انوینٹری مینجمنٹ اور یو آئی پی ویکسینز کے ذخیرہ کاری درجہ حرارت کے ڈاٹا کاپتہ لگانے کے لئے وزارت صحت کے ذریعہ ای ون کااستعمال

مرکزی حکومت اس حساس ای ون ڈاٹا کے غیرقانونی تجارتی مقاصد کے لئے غَلط استعمال کو روکنے کےتئیں عہد بند

مرکزی حکومت کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے پروگرام میں شفافیت کے لئے پرعزم ہے، جس میں کو-ون میں ظاہر کیا گیا اس سے وابستہ ڈاٹا بھی شامل ہیں

Posted On: 10 JUN 2021 12:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10/جو ن ۔   

بھارتی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی طرف سے ایک موصول ٹیکہ کاری مہم کے سلسلے میں ان  کوششوں کی حمایت کرتی رہی ہے جو اس سال 16 جنوری 2021 سے  ایک مکمل حکومت  کے طرز پر کی جارہی ہے۔ملک بھر میں کووڈ ویکسینز کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں سپلائی چین کو متوازن بنانا، جس میں ذخیرہ کاری بھی شامل ہیں کو بھی یکساں اور اہم ترجیح دی جارہی ہے۔

 میڈیا میں شائع ہونے والی کچھ رپورٹوں  میں ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مرکزی وزارت برائے صحت کے دفتر سے لکھے گئے اس خط کو اجاگر کیاجارہا ہے جو ای ون انوینٹری اور  درجہ حرارت کی تفصیلات سے متعلق ہے۔

 حکومت کی طرف سے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو یہ مشورہ دیا گیا ہے  کہ ویکسین کے ذخیرے اور اس کے اس  درجہ حرارت سے متعلق جس پر انہیں ذخیرہ کیا گیا ہے،سے متعلق ای۔ ون ڈاٹا اور تجزیوں کو شیئر کرنے سے پہلے مرکزی وزارتیں صحت سے اجازت حاصل کریں۔ یہ مشورہ خالص طور پر مختلف اداروں کی طرف سے اس ڈیٹا کے تجارتی مقاصد کے لئے غلط استعمال کو روکنے کے مقصد سے دیا گیا ہے۔

عالمی ٹیکہ کاری پروگرام(یو آئی پی) میں استعمال ہونے والی بہت سی ویکسینوں کے لئےکچھ مخصوص رجحانات اور ہر ویکسین کے حوالے سے  درجہ حرارت سے جڑے ہوئے ڈیٹا سے متعلق یہ حساس معلومات مارکیٹ  اور اس سے وابستہ تحقیق کے ساتھ کسی بھی قسم کی ساز باز میں استعمال کی جاسکتی ہے۔اس بات کو خاص طور پر نوٹ کیاجانا چاہئے کہ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت آج 6 سے زیادہ ملکوں سے یو آئی پی کے تحت استعمال ہونے والی تمام ویکسینوں کے لئے ای۔ ون الیکٹرانک پلیٹ فارم کااستعمال اسٹاک اور ذخیرہ کاری، درجہ حرارت سے متعلق ای۔ون حساس تفصیلات کو شیئر کرنے کے لئے وزارت صحت کی پیشگی رضا مندی کاحاصل کرنا لازمی ہے۔

 جیسا کہ کو۔ ون پلیٹ فارم پر دکھایا گیا ہے کووڈ-19 ویکسین کے اسٹاک، کھپت  اور بقیہ مال کے حوالے سے تفصیلات مرکزی وزارت برائے صحت کے ذریعہ ذرائع  ابلاغ کے ساتھ ہفتہ وار پریس کانفرنسوں اور روزانہ پریس ریلیزوں کی شکل میں انتہائی شفاف طریقے سے اور مسلسل طور پر شیئر کی جارہی ہیں۔ ریاستوں اور رمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو وزارت صحت کی طرف سے لکھا گیا زیر نظر خط اس مقصد سے تھا کہ اس قسم کے حساس  ڈیٹا کے غیر قانونی تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کو روکا جاسکے۔

حکومت ہند کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے پروگرام میں شفافیت کے لئے عہد بند ہے اور یہی وجہ ہے کہ کو۔ ون کے ذریعہ ویکسین کے سازو سامان کا آئی ٹی کا عین موقع پر استعمال کرتے ہوئے پتہ لگانے کاپروگرام بنایا گیا۔اس کامقصد اطلاعات کو مسلسل طور پر عوام الناس کے ساتھ شیئر کرنا ہے۔

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 5304



(Release ID: 1725911) Visitor Counter : 189