وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے  پرفارمینس گریڈنگ انڈیکس (پی جی آئی) 20۔2019 کو جاری کئےجانے  کو منظوری دی

Posted On: 06 JUN 2021 12:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 6 جون 2021،       مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک  نے  آج  بھارت کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے  پرفارمینس گریڈنگ انڈیکس (پی جی آئی) 20۔2019 کو جاری کئےجانے  کو منظوری دی۔ حکومت نے اسکولی تعلیم کے شعبے کی کایا پلٹ کرنے کے لئے تحریک دینے کے لئے 70 معیارات کے ساتھ پرفارمینس گریڈنگ  انڈیکس شروع کی ہے۔

 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے پی جی آئی  سب سے پہلے   سال 18۔2017 کے ریفرینس کے ساتھ 2019 میں شائع کی گئی تھی۔20۔ 2019 کے لئے  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کےواسطے  پی جی آئی اس سیریز میں تیسری اشاعت ہے ۔ پی جی آئی کا مقصد  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو  کثیر رخی کارروائی کے لئے  تحریک دینا ہے، جس سے  حسب منشا بہترین تعلیمی نتائج حاصل ہوں گے۔ پی جی آئی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کےسامنے  خامیوں کی نشاندہی  کرتا ہے اور اس کے لحاظ سے  کارروائی کے لئے ترجیحی شعبوں  کا تعین کرتا ہے تاکہ اسکولی نظام تعلیم کو ہر سطح پر  مستحکم بنایا جاسکے۔

 

پنجاب، چنڈی گڑھ، تمل ناڈو، انڈو مان و نکوبار جزائر  اور کیرل  نے  20۔2019 کے لئے سب سے اونچا گریڈ (A++)) حاصل کیا ہے۔

بیشتر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں نے  گزشتہ سال کے مقابلے میں  پی جی آئی 20۔2019 میں  بہترین گریڈ حاصل کیا ہے۔

انڈو مان و نکوبار جزائر ، اروناچل پردیش، منی پور ، پڈوچیری، پنجاب اور تمل ناڈو نے مجموعی طور پر  10 فیصد تک  پی جی آئی اسکور یعنی  100 یا اس سےزیادہ پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔

تیرہ  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں   نے پی جی آئی کے  زمرے : بنیادی ڈھانچہ او ر سہولیات میں  10 فیصد (15 پوائنٹ) یا اس سے زیادہ  حاصل کئے ہیں۔ انڈو مان  و بکوبار جزائر اور اوڈیشہ  کے معاملے میں  20 فیصد یا اس سے زیادہ بہتری آئی ہے۔

انیس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں  کےمعاملے میں  پی جی آئی کے زمرے:  گورننس  پروسیس میں  10 فیصد تک (36 پوائنٹس) یا اس سے زیادہ بہتری آئی ہے۔ انڈو مان و نکوبار جزائر ، آندھرا پردیش،  اروناچل پردیش،  منی پور، پنجاب، راجستھان اور مغربی بنگال کے معاملے میں کم از کم 20 فیصد (72 پوائنٹ یا اس سے زیادہ) کی بہتری آئی ہے۔

تفصیلات کے لئے درج ذیل لنک دیکھیں:

https://www.education.gov.in/hi/statistics-new?shs_term_node_tid_depth=391

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5179

                          



(Release ID: 1724932) Visitor Counter : 207