وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم چار جون کو سی ایس آئی آر سوسائٹی کی میٹنگ کی صدارت کریں گے

Posted On: 03 JUN 2021 9:13PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندرمودی چار جون کو دن میں گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سائنس اور صنعتی تحقیق کی کاؤنسل (سی ایس آئی آر) کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس موقع پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت بھی موجود ہوں گے۔

یہ سوسائٹی ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت سائنسی اور صنعتی تحقیق کے محکمے کا ایک حصہ ہے۔ اس کی سرگرمیاں پورے بھارت میں 37 لیباریٹریوں اور 39متعلقہ مراکز کے ذریعہ انجام دی جارہی ہیں۔ ممتا ز سائنسداں، صنعتکار ، اور سائنٹیفک وزارتوں کے سینئر عہدیدار اس سوسائٹی میں شامل ہیں جس کی سالانہ میٹنگ ہوتی ہے۔

 

*************

 

ش ح-ع م- م ش

U. No.5119


(Release ID: 1724365) Visitor Counter : 157