صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین صورتحال

Posted On: 04 JUN 2021 9:35AM by PIB Delhi

 

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور تعداد مزید کم ہوکر 1635993 پر آگئی ہے۔ مسلسل آٹھویں روز دو لاکھ سے بھی کم مریض زیر علاج ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 77420 مریضوں کی کمی ہوئی ہے۔

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک دن میں1.32 لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں یومیہ نئے کیسوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔

ملک بھر میں کووڈ-19 سے اب تک 1.65 کروڑ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 207071 مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔

مسلسل بائیسویں روز سے یومیہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد ، یومیہ سامنے آنے والے نئے کیسوں سے زیادہ درج ہورہی ہے۔

شفایابی کی قومی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ اور یہ شرح مزید بڑھ کر 93.08 فیصد پہنچ گئی ہے۔

وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی ہفتہ وار شرح سردست 7.27 فیصدہے ۔

یومیہ متاثر پائے جانے والے افراد کی شرح 6.38 فیصدہے جو مسلسل گیارہ دن سے 10 فیصد سے کم درج ہورہی ہے۔

کووڈ-19 کی طبی جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اب تک 35.7 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم کے تحت اب تک 22.41 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

*************

 

ش ح-ع م- م ش

U. No.5122


(Release ID: 1724346) Visitor Counter : 178