صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں 1.34 لاکھ یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے
مسلسل 7دن سے دولاکھ سے کم نئے کیس درج ہورہے ہیں
ملک میں 1713413 مریض زیر علاج ہیں۔ مسلسل تیسرے دن زیر علاج مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے کم درج ہورہی ہے
یومیہ شفایاب ہونےوالوں کی تعداد مسلسل اکیسویں روز سے ایک دن میں سامنے آنے والے نئے کیسوں سے زیادہ درج ہورہی ہے
شفایابی کی شرح مزید بہتر ہوکر 92.79 فیصد تک پہنچ گئی ہے
طبی جانچ کے بعد متاثر ہونے والے افراد کی یومیہ شرح 6.21 فیصد ہے، مسلسل 10 روز سے متاثرہ افراد کی شرح دس فیصد سے کم درج ہورہی ہے
بھارت میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 22 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراک دی گئی
Posted On:
03 JUN 2021 10:40AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،3 جو ن2021: ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 134154 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اب ملک میں مسلسل ساتویں دن 2 لاکھ سے کم یومیہ نئے معاملے درج ہورہے ہیں۔یہ مرکز اور ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی اجتماعی کوششوں کانتیجہ ہے۔
بھارت میں زیر علاج مریضو ں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ آج1713413 مریض زیر علاج ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کل زیر علاج معا ملوں میں سے 80232مریضوں کی کمی ہوئی ہے۔اوراب زیرعلاج مریضوں کی تعداد ملک کے کل متاثرہ کیسوں کی محض 6.02 فیصد ہے۔
بھارت میں ایک دن میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد مسلسل 21 ویں دن سے یومیہ نئے کیسوں سے زیادہ درج ہورہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹےمیں 211499 افراد شفایاب ہوئے ہیں
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران یومیہ نئے کیسوں کے مقابلے77345 زیادہ شفایابیاں درج کی گئی ہیں۔
کووڈ-19 عالمی وبا کی شروعات کے بعد سے کل متاثر ہونے والے افراد میں سے 26390584 افراد پہلے ہی صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 211499 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ مجموعی شفایابی کی شرح 92.79 فیصد ہے، جس سے اضافہ کارجحان ظاہر ہوتا ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کل 2159873 نمونوں کی جانچ کی گئی اور بھارت میں مجموعی طور پر اب تک35.3 کروڑ سے زیادہ (353782748) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
ایک طرف ملک بھر میں طبی جانچ کے عمل میں ا ضافہ کیا گیا ہے، جانچ کے بعد متاثر ہونے والے ہفتہ وار کیسوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ ہفتہ وار متاثرہ شرح سردست7.66 فیصد جبکہ یومیہ متاثرہ شرح کم ہو کر آج 6.21 فیصد پر ا ٓگئی ہے، یہ مسلسل 10ویں دن سے 10 فیصد سے کم درج ہورہی ہے۔
ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم کے تحت ملک میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکے لگوانے والوں کی مجموعی تعداد آج 22.10 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 3124981 سیشنز کے دوران کل221043693 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
ان میں شامل ہیں:
صحت کارکنان
|
پہلی خوراک
|
99,12,522
|
دوسری خوراک
|
68,15,468
|
صف اول کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,58,49,178
|
دوسری خوراک
|
85,84,162
|
18 تا44 سال کےعمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
2,26,12,866
|
دوسری خوراک
|
59,283
|
45 تا 60 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
6,78,84,028
|
دوسری خوراک
|
1,09,73,523
|
60 سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
5,94,06,566
|
دوسری خوراک
|
1,89,46,097
|
مجموعی تعداد
|
22,10,43,693
|
***************
)ش ح ۔ ع م۔ف ر)
U-5099
(Release ID: 1723986)
Visitor Counter : 253