صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت کی مرکزی وزارت نے ، 30 کروڑکووڈ -19 ویکسین کی خوراکوں کے لئے،  حیدرآباد کے میسرز بایولوجیکل – ای لمٹیڈ کے ساتھ، پیشگی انتظا م کوحتمی شکل  دے دی

Posted On: 03 JUN 2021 8:00AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  03 جون2021: صحت کی مرکزی وزارت نے حیدرآباد میں قائم ویکسین کے مینوفیکچرر ،بایولوجیکل – ای کے ساتھ کووڈ-19 ویکسین کے 30 کروڑ ڈوزز کو ریزرو کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ویکسین کے ان ڈوزز  کو  میسرز بایولوجیکل – ای ، اگست سے دسمبر 2021  کے دوران تیار کرے گی اور انہیں محفوظ رکھے گی۔ اس مقصد کے لئے  صحت کی مرکزی وزرات میسرز  بایولوجیکل – ای کو 1500 کروڑروپے کی  پیشگی ادائیگی بھی کرے گی۔

  بایولوجیکل – ای کی کووڈ -19 کی ویکسین ، مرحلہ اوّل اور مرحلہ دوم کے ٹرائلز میں  اچھے نتائج دینے کے بعد اس وقت  مرحلہ سوم  کے کلینیکل ٹرائل سے گزر رہی ہے۔ بایولوجیکل – ای کے ذریعہ تیار کی جارہی یہ ویکسین، ایک آر بی ڈی پروٹین  سب-یونٹ ویکسین ہے اور امید  ہے کہ یہ آئندہ چند ماہ میں دستیاب ہوجائے گی۔

کووڈ-19  کے لئے  ٹیکہ کاری سے متعلق ،قومی ماہرین کے گروپ ( این ای جی وی اے سی ) کے ذریعہ  باقاعدہ معائنہ کے بعد  ، میسرز  بایولوجیکل – ای کی تجویز کا مطالعہ کیا گیا اور اس کی سفارش کی گئی  ہے۔

میسرز  بایولوجیکل – ای کے ساتھ  انتظام  ،حکومت ہند کے اس وسیع تر عز م کا ایک حصہ ہے  جس کا مقصدا،ندرون ملک  ویکسین تیار کرنے والوں کو  ،  تحقیق و ترقی ( آر اور ڈی ) میں  مدد نیز  مالیاتی مدد  بھی فراہم کرکے ، ان کی حوصلہ افزائی کرناہے۔

 بایولوجیکل – ای کووڈ  ویکسین کی امید وار ی کو ،  کلینک سے قبل  کے مرحلے سے لے کر مرحلہ سوم  کے مطالعات تک  حکومت ہند  کی حمایت حاصل ہے۔ حیاتیاتی ٹکنالوجی کے محکمے نے نہ صرف  100 کروڑروپے سے زیادہ کی رقم  امداد کے طور پر فراہم کرتے ہوئے مالی مدد فراہم کی ہے  بلکہ اس نے فریدآباد میں قائم   اپنےتحقیقی انسٹی ٹیوٹ  ٹرانزیشنل  صحت  سائنس ٹکنالوجی  کے  ادارے   (ٹی ایچ ایس ٹی آئی )  کے ذریعہ  ،تمام چیلنجوں  اور دیگر مطالعوں کو  پورا کرنے  کے عمل میں  بایولوجیکل –ای کےساتھ ساجھیدار ی  بھی کی ہے۔

اس کو حکومت ہند کے ’ مشن کووڈ سرکشا  - ہندوستانی کووڈ -19 ویکسین ترقیاتی مشن ‘ کے ایک حصے کے طورپرلیا  جارہا ہے ،جسے آتم نربھر 3.0 کے تیسرے وسیع  پیکج کے ایک حصے کے طورپر کووڈ-19  ویکسین کی تیاری کی کاوشوں کا آغاز کرنا اور ان میں اور زور پیدا کرنے کے لئے شروع کیا گیا تھا۔

اس مشن کا مقصد  شہریوں کو ایک محفوظ ،پُر اثر ،  کم لاگت اور آسانی سے رسائی والی کووڈ-19 کی ویکسین فراہم کرنا ہے۔ یہ مشن  کووڈ-19  ویکسین کی  6-5  امیدواریوں    کی  تیاری کی حمایت کررہا ہے۔ ان میں سے کچھ اب  لائسنس حاصل کرنے اور عوامی صحت نظام میں  متعارف کئے جانے کے قریب ہیں۔اس میں نہ صرف  کووڈ-19  ویکسین کی تیاری کی کاوشوں میں تیزی  پیدا کی ہے بلکہ ملک میں ایک ایسا  مستحکم  اول تا آخر ویکسین ترقیاتی ، حیاتیاتی نظام بھی وضع کیا ہے، جو کہ  دیگر ویکسینوں کے لئے  جاری اور مستقبل کی  تحقیق اورترقی کی سرگرمیوں کے لئے بھی دستیاب ہوگا۔

 

*************

  م ن۔اع ۔رم

2021)-60 -03)

U- 5068



(Release ID: 1723975) Visitor Counter : 277