صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ-19 کے یومیہ نئے کیسوں کی تعداد 1.32 لاکھ ہے

مسلسل 6 دن سے دولاکھ سے کم نئے کیس درج ہورہے ہیں

ملک میں 1793645 مریض زیر علاج ہیں۔ مسلسل دو دن سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے کم درج ہورہی ہے

این دن میں شفایاب ہونےوالوں کی تعداد مسلسل بیس روز سے ایک دن میں سامنے آنے والے نئے کیسوں سے زیادہ درج ہورہی ہے

شفایابی کی شرح مزید بہتر ہوکر 92.48 فیصد تک پہنچ گئی ہے

طبی جانچ کے بعد متاثر ہونے والے افراد کی یومیہ شرح 6.57 فیصد ہے، مسلسل 9 روز سے متاثرہ افراد کی شرح دس فیصد سے کم درج ہورہی ہے

Posted On: 02 JUN 2021 11:28AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،2 جو ن2021: بھارت میں کووڈ-19 کے یومیہ نئے کیسوں میں کمی کارجحان جاری ہے اور ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 1.32 لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 132788 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔

ملک میں مسلسل 6 دن سے ایک دن میں دولاکھ سے کم کیس درج ہورہے ہیں۔

1.jpg

بھارت میں زیر علاج مریضو ں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ آج1793645 مریض زیر علاج ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کل زیر علاج معا ملوں میں سے 101875مریضوں کی کمی ہوئی ہے۔اوراب زیرعلاج مریضوں کی تعداد ملک کے کل متاثرہ کیسوں کی محض 6.34 فیصد ہے۔

 

2.jpg

بھارت میں ایک دن میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد مسلسل 20 دن سے یومیہ نئے کیسوں سے زیادہ درج ہورہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹےمیں 231456 افراد شفایاب ہوئے ہیں

گزشتہ 24 گھنٹے  کے دوران یومیہ نئے کیسوں کے مقابلے98668 زیادہ شفایابیاں درج کی گئی ہیں۔

 

3.jpg

 

کووڈ-19 عالمی وبا کی شروعات کے بعد سے کل متاثر ہونے والے افراد میں سے 26179085 افراد پہلے ہی صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 231456 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ مجموعی شفایابی کی شرح 92.48 فیصد ہے، جس سے اضافہ کارجحان ظاہر ہوتا ہے۔

 

4.jpg

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کل 2019773 نمونوں کی جانچ کی گئی اور بھارت میں مجموعی طور پر اب تک35 کروڑ سے زیادہ (350057330) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

ایک طرف ملک بھر میں  طبی جانچ کے عمل میں ا ضافہ کیا گیا ہے، جانچ کے بعد متاثر ہونے والے ہفتہ وار کیسوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔   ہفتہ وار متاثرہ شرح سردست8.21 فیصد جبکہ یومیہ متاثرہ شرح کم ہو کر آج 6.57 فیصد پر ا ٓگئی ہے، یہ مسلسل 9 دن سے 10 فیصد سے کم درج ہورہی ہے۔

 

5.jpg

 

ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم کے تحت ملک میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکے لگوانے والوں کی مجموعی تعداد آج 21.85 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 3091543 سیشنز کے دوران  کل218546667 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

ان میں شامل ہیں:

حفظان صحت کے کارکنان

پہلی خوراک

98,99,574

دوسری خوراک

68,03,865

پیش پیش رہنے و الے صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,57,63,082

دوسری خوراک

85,56,719

18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

2,13,73,965

دوسری خوراک

39,443

45سال سے 60 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

6,72,19,095

دوسری خوراک

1,08,65,046

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

5,91,55,780

دوسری خوراک

1,88,70,098

مجموعی

21,85,46,667

 

 

***************

)ش ح ۔ ع م۔ف ر)

U-5069


(Release ID: 1723735) Visitor Counter : 228