صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

’پردھان منتری غریب کلیان پیکیج (پی ایم جی کے پی) کے تحت کووڈ-19 سے لڑنے والے طبی ملازمین کے لیے بیمہ اسکیم‘ طریقہ عمل کو آسان بنانے کےلیے بیمہ دعووں کے نمٹارے کا ایک نیا نظام شروع کیا گیا



ڈسٹرکٹ کلکٹر دعوے کی تصدیق کریں گے، بیمہ کمپنی 48 گھنٹے کے اندر دعویٰ کو قبول اور اس کا نمٹارہ کرے گی

صف اول کے طبی کارکنوں کی حفاظت مرکزی حکومت کی اعلی ترجیح ہے

Posted On: 01 JUN 2021 3:30PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں سب سے آگے رہی ہے اور ’مکمل سرکار‘ کے نظریہ کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی حمایت کرتی رہی ہے۔ اس کوشش میں، مرکزی حکومت نے پہلے ہی یعنی 24.04.2021 سے ’پردھان منتری غریب کلیان پیکیج (پی ایم جی کے پی) کووڈ-19 سے لڑنے والے طبی ملازمین کے لیے بیمہ اسکیم‘ کو ایک سال کے لیے بڑھا دیا تھا۔

صف اول کے طبی کارکنوں کی حفاظت مرکزی حکومت کی اولین ترجیح بنی ہوئی ہے، اس لیے مرکزی حکومت نے ایک سال کی مدت کے لیے اس بیمہ پالیسی کو آگے بڑھایا ہے جس سے ان طبی ملازمین کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنا جاری رکھا جا سکے، جنہیں کووڈ-19 مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

’پردھان منتری غریب کلیان پیکیج (پی ایم جی کے پی) کووڈ-19 سے لڑنے والے طبی ملازمین کے لیے بیمہ اسکیم‘ کو 30 مارچ، 2020 کو شروع کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کو شروعات میں 90 دنوں کی مدت کے لیے 50 لاکھ روپے کا وسیع ذاتی حادثہ کور فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ اس کے مستفیدین میں کمیونٹی ہیلتھ ورکرز اور پرائیویٹ طبی ملازمین سمیت تمام طبی خدمات فراہم کرنے والوں کو شامل کیا گیا۔ حکومت نے اس اسکیم کو کووڈ مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے اور ان لوگوں کے لیے تیار کیا جو کووڈ-19 مریضوں کے سیدھے رابطہ میں آئے ہیں اور انہیں اس سے متاثر ہونے کا خطرہ تھا۔ یہ اسکیم نیو انڈیا اشیورنس  کمپنی (این آئی اے سی ایل) کی بیمہ پالیسی کے ذریعے نافذ کی جا رہی ہے۔ اب تک بیمہ پالیسی کو دو بار بڑھایا جا چکا ہے۔

ریاستیں اور دیگر متعلقین اس معاملے کو اٹھا رہے تھے کہ بیمہ دعووں کے نمٹارہ میں دیری ہو رہی ہے۔ اس دیری کو کم کرنے اور بیمہ دعووں کے نمٹارے کو آسان اور بنانے کو لیکر دعووں کی منظوری کے لیے ایک نیا نظام شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈسٹرکٹ کلکٹر کی سطح پر ریاستی حکومتیں حتی الامکان چابک دستی سے کام کریں گی۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر ہر ایک معاملے میں  اس بات کی تصدیق کریں گے کہ دعویٰ، اسکیم کے ایس او پی کے مطابق ہے۔ وہیں ڈسٹرکٹ کلکٹر کے اس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر بیمہ کمپنی 48 گھنٹے کے اندر دعووں کو منظور اور اس کا نمٹارہ کرے گی۔ اس کے علاوہ، یکسانیت اور فوری نمٹارہ کے لیے ڈسٹرکٹ کلکٹر بھی ہر ممکن کارروائی کریں گے اور مرکزی حکومت کے اسپتالوں/ایمس/ریلوے وغیرہ کے معاملوں میں بھی دعووں کی تصدیق کریں گے۔

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت نے اس نئے نظام کے بارے میں تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو اطلاع دے دی ہے، جو فوری اثر سے نافذ ہوگئی ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U: 5046


(Release ID: 1723524) Visitor Counter : 275