صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کے بارے میں تازہ اطلاعات

Posted On: 01 JUN 2021 9:15AM by PIB Delhi

ہندوستان میں 54 دن کے اندر یومیہ سب سے کم 1.27 لاکھ نئے معاملے درج کئے گئے۔ نئے معاملوں میں کمی کارجحان برقرار ہے۔ ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مزید کمی دیکھی گئی ہے اور یہ تعداد 1895520 ہے۔ 43 دن کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے کم رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد  گھٹ کر 130572  ہوگئی۔ ملک میں اب تک صحت مند ہونے والوں کی تعداد25947629 ہوگئی ہے۔ اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2کروڑ 55 لاکھ 287 مریض شفایاب ہوئے۔ لگاتار 19 ویں دن بھی یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ درج کیاگیا ہے۔جبکہ صحت یابی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے  اور آج یہ شرح مزید بہتر ہوکر 92.09 فیصد ہوگئی ہے۔ سردست ہفتہ وار جانچ کے بعد  متاثر ہونے والے افراد کی شرح 8.64 فیصد ہے۔ لگاتار آٹھویں دن یومیہ جانچ کے بعد  متاثر ہونے والوں کی شرح 10 فیصد سے کم ہو کر 6.62 فیصد ہوگئی ہے۔جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور اب تک 34.67 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم کے تحت اب تک 21.6 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

 

******

 

( ش ح ۔ح ا۔رض)

U- 5031



(Release ID: 1723323) Visitor Counter : 243