وزارت خزانہ

ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم ای سی ایل جی ایس کی توسیع –آن سائٹ آکسیجن پیدا کرنے کے لئے ای سی ایل جی ایس4.0، ای سی ایل جی ایس 3.0کا وسیع احاطہ اور ای سی ایل جی ایس 1.0کی حیثیت میں اضافہ

Posted On: 30 MAY 2021 11:37AM by PIB Delhi

کووڈ -19وباء کی دوسری لہر کے سبب معیشت کے مختلف شعبوں کے کاروبار میں پیدا ہوئی رُکاوٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت نے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کے دائرے کو مزید بڑھادیا ہے۔

ای سی ایل جی ایس 4.0:آن سائٹ آکسیجن جنریشن پلانٹ قائم کرنے کےلئے اسپتالوں ؍نرسنگ ہوم؍کلینک ؍میڈیکل کالجوں 2کروڑ روپے تک کے قرض کے لئے 100 فیصد گارنٹی کور، سود شرح کی حد 7.5فیصد ۔

قرض لینےو الے جو 5مئی 2021ء کے آر بی آئی گائیڈ لائن کے مطابق تشکیل نو کے اہل ہیں اور جنہوں نے 4 سال کی مجموعی مدت  کے ای سی ایل جی ایس 1.0کے تحت قرض لیا تھا، جس میں پہلے 12مہینوں کے دوران صرف سود چکانے کے ساتھ بعد کے 36مہینوں میں اصل رقم اور سود ادا کرنے کا التزام شامل تھا، وہ اب اپنے ای سی ایل جی ایس قرض کے لئے پانچ سال کی مدت کا فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے، یعنی پہلے 24 مہینے کے لئے صرف سود کی ادائیگی کےس اتھ بعد کے 36مہینوں میں اصل رقم اور سود کی ادائیگی۔

5مئی 2021ء کے آر بی آئی گائیڈ لائن کے مطابق تشکیل نو کے ساتھ ای سی ایل جی ایس 1.0کے تحت کور کئے گئے قرض لینے والوں کو 29 فروری 2020ء تک کے بقائے کی 10 فیصد تک کی رقم کے برابر کی اضافی ای سی ایل جی ایس مدد ۔

ای سی ایل جی ایس 3.0کے تحت اہلیت کے لئے 500کروڑ روپے کے قرض بقائے کی موجودہ حد کو ہٹایاجائے گا، بشرطیکہ ہر قرض لینےو الے کو زیادہ سے زیادہ اضافی ای سی ایل جی ایس مدد 40 فیصد یا 200کروڑ روپے۔ان میں سے جو بھی کم ہو ، تک محدود ہو۔

ای سی ایل جی ایس 3.0کے تحت شہری ہوابازی شعبہ اہل ہوگا۔

ای سی ایل جی ایس کی قانونی حیثیت 30 ستمبر 2021ء تک یا 3لاکھ کروڑ روپے کی گارنٹی جاری ہونے تک بڑھادی گئی ہے۔اس منصوبے کے تحت 31دسمبر 2021ء تک قرض جاری کرنے کی اجازت ہے۔

ای سی ایل جی ایس میں کی گئی ترمیم چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)کو اضافی مدد مہیا کرتے ہوئے روزی روٹی کو محفوظ کرتے ہوئے اور کاروباری سرگرمیوں کو بلا رکاوٹ دوبارہ شروع کرتے ہوئے ای سی ایل جی ایس کی اہمیت اور اثر کو مضبوط کریں گے۔ ان تبدیلیوں سے مناسب شرطوں پر ادارہ جاتی قرض کی تقسیم میں مزید آسانی ہوگی۔

اس ضمن میں کاروبار کو چلانے سے متعلق تفصیلی اصول و ضوابط نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی( این سی جی ٹی سی)کے ذریعے الگ سے جاری کئے جارہے ہیں۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4978)



(Release ID: 1722954) Visitor Counter : 269