صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی کا رجحان جاری ہے اور یہ تعداد مزید کم ہو کر 2343152 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 76755 کی کمی درج کی گئی ہے


ایک دن میں 1.86 لاکھ کیس سامنے آئے ہیں، جو گزشتہ 44 دن میں سب سے کم تعداد ہے

گزشتہ 12 دن سے  یومیہ نئے کیسوں کی تعداد  3 لاکھ سے کم درج ہورہی ہے

گزشتہ 15 دن سے  یومیہ نئے کیسوں کے مقابلے شفایاب ہونے والوں کی تعداد  زیادہ درج کی  جارہی ہے

شفایابی کی شرح  بڑھ کر  90.34  فیصد تک پہنچ گئی ہے

جانچ کے بعد وائرس  سے متاثر ہونے والوں کی یومیہ  شرح  9.00 فیصد  ہے، جو گزشتہ  4 دن سے  مسلسل  10  فیصد سے کم درج ہورہی ہے

Posted On: 28 MAY 2021 10:43AM by PIB Delhi

نئی دہلی،28؍مئی  :  بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر اب  2343152  تک آگئی ہے۔ 10 مئی  2021  کو  زیر علاج مریضوں کی  سب سے زیادہ تعداد  درج کی گئی تھی، جس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں  زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 76755  کیسوں کی کمی ہوئی ہے اور  زیر علاج مریضوں کی تعداد  اب ملک میں  کُل متاثرہ کیسوں کی محض 8.50  فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DTEV.jpg

 

یومیہ نئے کیسوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور گزشتہ 12 دن سے  مسلسل 3 لاکھ سے کم  نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔

گزشتہ 24  گھنٹے میں 186364  نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OUZG.jpg

 

بھارت میں گزشتہ 15 دن سے  یومیہ نئے کیسوں کے مقابلے  یومیہ  شفایاب ہونے والوں کی تعداد  زیادہ  درج ہو رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں  259459  مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  یومیہ نئے کیسوں کے مقابلے  مزید  73095   افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B4PH.jpg

 

اس عالمی  وبا کے آغاز کے بعد سے  متاثر ہونے والے  کُل افراد میں سے  24893410  افراد پہلے ہی  کووڈ – 19  سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ  24 گھنٹے میں  259459 مریض  شفایاب ہوئے ہیں۔ یہ تعداد  مجموعی شفایابی کی  شرح  کی  90.34  فیصد  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZN2Q.jpg

 

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں  کووڈ  - 19  کے  کُل  2070508   ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر  33.90  فیصد کروڑ ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔

جہاں ایک طرف  پورے ملک میں  طبی جانچ کے عمل میں اضافہ کیا گیا ہے، ہفتہ وار کیسوں میں مسلسل کمی  کا رجحان جاری ہے۔ ہفتہ وار  متاثر ہونے کی شرح  سر دست  10.42  فیصد ہے۔ جب کہ یومیہ  متاثر ہونے والوں کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور آج یہ  9.00  فیصد ہے۔ یہ شرح  گزشتہ 4 دن سے  مسلسل 10  فیصد سے کم درج ہو رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005654I.jpg

 

کووڈ – 19 سے بچاؤ  کی ملک گیر ٹیکہ کاری  مہم کے  حصے کے طور پر  آج تک ملک میں  کووڈ – 19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگوانے والوں کی مجموعی تعداد  20.57 کروڑ  تک پہنچ  گئی ہے۔ بھارت امریکہ  کے بعد دوسرا ملک ہے، جس نے 20 کروڑ  افراد کو  ٹیکے لگانے کا  سنگ میل حاصل کیا ہے۔ آج صبح  7 بجے تک موصولہ  عبوری رپورٹ کے مطابق  2938367  سیشن کے دوران  کُل  205720660  ٹیکے  لگائے جا چکے ہیں۔

ان میں شامل ہیں:

حفظان صحت کے کارکنان

پہلا ٹیکہ

98,28,401

دوسرا ٹیکہ

67,48,360

پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان

پہلا ٹیکہ

1,53,49,658

دوسرا ٹیکہ

84,25,730

18 سال سے 44  سال تک کی عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

1,52,65,022

45 سال سے 60 سال تک کی عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

6,36,22,329

دوسرا ٹیکہ

1,02,22,521

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

5,77,84,682

دوسرا ٹیکہ

1,84,73,957

میزان

20,57,20,660

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ع م- ق ر)

(28-05-2021)

U-4906



(Release ID: 1722360) Visitor Counter : 280