وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور فرانسیسی جمہوریہ کے صدر، جناب ایمانوئل میخوں کے درمیان فون پر بات چیت

Posted On: 26 MAY 2021 8:37PM by PIB Delhi

26 مئی، نئی دہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فرانسیسی جمہوریہ کے صدر ایچ ایمانوئل میخوں سے فون پر بات کی۔

وزیر اعظم مودی نے فرانس کے ذریعے بھارت کے کوویڈ رسپانس کے لیے دی گئی مدد پر صدر میخوں کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہ نماؤں  نے باہمی دل چسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا،  اور حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے بھارت-یوروپین یونین سربراہ اجلاس کے مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں  رہ نماؤں  نے اس بات سے اتفاق کیا کہ متوازن اور جامع آزادانہ تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں  کے لیے مذاکرات کی بحالی، اور بھارت-ای یو رابطے کی شراکت داری کے حوالے سے اعلانات خوش آئند اقدام ہیں۔

دونوں  رہ نماؤں  نے حالیہ برسوں  میں  بھارت فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی اور استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا اور مابعد کوویڈ دور میں  مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا۔

وزیر اعظم مودی نے صدر میخوں کو حالات موافق ہونے پر بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

*****

U. No. 4863

(ش ح - ع ا - را)


(Release ID: 1722016) Visitor Counter : 204