صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں کووڈ-19 کے مثبت معاملوں کی تعداد مزید کم ہوکر 24,95,591ہوئی


2.08لاکھ معاملوں کے ساتھ نئے معاملوں کا نیچے جانے کا رجحان بدستور برقرار

پچھلے 24 گھنٹے میں مثبت معاملوں کی تعداد میں 91191کی کمی

ملک میں اب تک اس بیماری سے مجموعی طورپر 2,43,50,816لوگ صحت یاب ہوئے، پچھلے 24 گھنٹوں میں تقریباً 3لاکھ مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوئے

مسلسل 13ویں دن بیماری سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی روزانہ تعداد روزانہ کے نئے معاملوں کی تعداد سے زیادہ

صحت یابی کی شرح مزید بڑھ کر 89.66فیصد ہوئی

ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ 22.17لاکھ جانچ ہوئی

ہفتہ وار مثبت ہونے کی شرح اس وقت 11.45فیصد

روزانہ مثبت ہونے کی شرح اس وقت 9.42فیصد، مسلسل دوسرے دن 10 فیصد سے کم

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت ٹیکے کی 20 کروڑ خوراک کا تاریخی کارنامہ انجام دیا گیا

Posted On: 26 MAY 2021 11:05AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26؍مئی2021:

ہندوستان میں اب تک مسلسل 10ویں دن کووڈ-19 کے نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ سے کم درج کی گئی۔

پچھلے 24گھنٹے میں 2,08,921نئے معاملے سامنے آئے۔

 

 

 

0001.jpg

ہندوستان میں کووڈ-19 کے سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوکر اب 24,95,591ہوگئی ہے۔10 مئی 2021ء کو اپنے آخری اعلیٰ سطح پر پہنچنے کے بعد سے سرگرم معاملوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

پچھلے 24گھنٹے میں سرگرم معاملوں کی تعداد میں کل 91,191کی کمی درج کی گئی ہے۔ یہ ملک کے کل کووڈ مثبت معاملوں کا 9.19فیصد ہے۔

 

0002.jpg

 

ساتھ ہی ہندوستان میں بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی روزانہ تعداد کووڈ -19کے روزانہ کے نئے معاملوں سے مسلسل 13ویں دن زیادہ ہے۔ پچھلے 24گھنٹے میں بیماری سے 2,95,955لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔پچھلے 24 گھنٹے میں روزانہ کے نئے معاملوں کے مقابلے میں بیماری سے 87,034زیادہ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

 

0003.png

 

ہندوستان میں اب بیماری سے مجموعی طورپر ہندوستان میں اب بیماری سے مجموعی طورپر 2,95,955افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ اب تک مجموعی طورپر کل افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ اب تک مجموعی طورپر کل 2,43,50,816لوگ کووڈ -19 سے صحت یاب ہوئے۔ بیماری سے صحت یاب ہونےو الوں کی قومی شرح بھی بہتر ہوکر 89.66فیصد ہوگئی ہے۔

 

0004.jpg

 

دوسری طرف ہندوستان میں پچھلے 24 گھنٹے میں اب تک سب سے زیادہ 22,17,320افراد کی جانچ ہوئی، جس کے ساتھ اب تک ہوئی جانچ کی کل تعداد 33,48,11,496ہے۔

ہفتہ وار متاثرین کی شرح اس وقت 11.45 فیصد ہے، جبکہ روزانہ کی مثبت ہونے کی شرح گھٹ کر آج 9.42فیصد ہوگئی ہے۔یہ مسلسل دو دنوں سے 10 فیصد سے کم بنی ہوئی ہے۔

 

0005.jpg

 

ہندوستان میں قومی سطح پر ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کے تحت آج ملک میں کووڈ -19کے ٹیکے کی دی جاچکی خوراک کی تعداد 20 کروڑ کو پار کرگئی۔جس کے ساتھ ملک نے ٹیکہ کاری مہم میں ایک نیا مقام حاصل کیا۔

عبوری رپورٹ کے مطابق آج صبح سات بجے تک 28,70,378سیشن میں کووڈ-19کے ٹیکے کی کل 20,06,62,456خوراک دی جاچکی ہے۔ان میں وہ 97,96,058صحت ملازمین (ایچ سی ڈبلیو) شامل ہیں، جنہوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے اور 67,29,213ایسے ایچ سی ڈبلیو بھی شامل ہیں، جنہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک لے لی ہے۔ اس کے علاوہ پہلی خوراک لینے والے 1,51,71,950فرنٹ لائن ملازمین (ایف ایل ڈبلیو)، دوسری خوراک لینے والے 83,84,001ایف ایل ڈبلیو اور 18 سے 44سال کی عمروں کی گروپ میں پہلی خوراک لینے والے 1,29,57,009لوگ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 45 سے 60 سال کی عمر کے پہلی خوراک لینے والے 6,20,88,772اور دوسری خوراک لینےو الے 1,00,30,729مستفدین کے ساتھ ساتھ 5,71,35,804پہلی خوراک لینے والے اور 1,83,68,920دوسری خوراک لینےو الے 60 سال کی عمر سے زیادہ کے مستفدین بھی شامل ہیں۔

 

 

ایچ سی ڈبلیو

پہلی خوراک

97,96,058

دوسری خوراک

67,29,213

ایف ایل ڈبلیو

پہلی خوراک

1,51,71,950

دوسری خوراک

83,84,001

عمر زمرہ18 سے 44 سال

پہلی خوراک

1,29,57,009

عمر زمرہ 45 سے 60 سال

پہلی خوراک

6,20,88,772

دوسری خوراک

1,00,30,729

60سال سے زیادہ

پہلی خوراک

5,71,35,804

دوسری خوراک

1,83,68,920

میزان

20,06,62,456

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 4851)


(Release ID: 1722006) Visitor Counter : 278