ریلوے کی وزارت

کورونا چیلنجوں کے باوجود ریلوے نے مال ڈھلائی میں دو ہندستوں میں اضافے کو برقرار رکھا


عام سال 20-2019ء کے مقابلے مال ڈھلائی کے لئے لوڈنگ میں 10 فیصد کا اضافہ

مالی سال 22-2021ء میں ہندوستانی ریلوے کی کل ڈھلائی کا اعدادو شمار 203.88ملین ٹن (ایم ٹی)رہا، جو مالی سال 20-2019ء یکساں مدت کے ڈھلائی اعدادو شمار (184.88 ایم ٹی)سے 10 فیصد زیادہ ہے

مئی 2021ء میں ہندوستانی ریلوے نے مال ڈھلائی سے 9278.95کروڑ روپے کمائے

ویگن ٹرن اراؤنڈ مدت میں وسیع پیمانے پر اصلاح ، مال گاڑیوں کی رفتار میں اضافہ، مال ڈھلائی کا صارفین کے لئے حوصلہ بڑھانے کے اقدامات، کاروباری ترقیاتی اکائیوں کے سرگرم کام سے مال ڈھلائی میں دو ہندسوں میں اضافہ

Posted On: 26 MAY 2021 2:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26؍مئی2021:

ہندوستانی ریلوے نے کووڈ کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مال ڈھلائی میں دو ہندوسوں کا اضافہ درج کیا۔ہندوستانی ریلوے کے لئے مئی 2021ء کے مہینے میں مال ڈھلائی کے اعدادو شمار ، آمدنی  او رلوڈنگ کے معاملوں میں تیز رفتار بنائے ہوئے ہیں۔

ہندوستانی ریلوے نے معمول کے سال 20-2019ء کے مقابلے مال لدان میں 10 فیصد کا اضافہ درج کیا۔ہندوستانی ریلوے نے مالی سال 22-2021ء میں 203.88ملین ٹن (ایم ٹی)کا مال لوڈ کیا، جوکہ سال 20-2019ء کی یکساں مدت کے اعدادو شمار (184.88ایم ٹی)سے 10 فیصد زیادہ ہے۔

مشن موڈ میں ہندوستانی ریلوے کی مال ڈھلائی مئی 2021ء میں 92.29ایم ٹی رہی، جو مئی 2019ء (83.84ایم ٹی)سے 10 فیصد زیادہ اور مئی 2020ء (64.61 ایم ٹی)سے 43فیصد زیادہ ہے۔مئی 2021ء میں جن اہم اشیاء کو بھیجا گیا ، ان میں 97.06ملین ٹن کوئلہ ، 27.14ایم ٹی کچا لوہا، 7.89ملین ٹن غذائی اجناس، 5.34ملین ٹین کھاد، 6.09ملین ٹن منرل آئل، 11.11ملین ٹن سیمنٹ(دھات  کی تلچھٹ کو چھوڑ کر)اور 8.2ملین ٹن دھات کی تلچھٹ شامل ہیں۔

مئی 2021ء میں ہندوستانی ریلوے نے مال ڈھلائی سے 9278.95کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی۔

اس مہینے ویگن ٹرن اراؤنڈ مدت میں 27 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔ مئی 2021ء میں ویگن ٹرن اراؤنڈ مدت 4.83دنوں کا رہا، جبکہ مئی 2019ء میں یہ 6.61دن تھا۔

قابل توجہ بات یہ ہے کہ ہندوستانی ریلوے نے متعدد رعاتیں ؍چھوٹ دے رہی ہے، تاکہ ریلوے کے ذریعے مال ڈھلائی کو پرکشش بنایا جائے۔ساتھ ہی موجودہ نیٹ ورک میں مال گاڑیوں کی رفتار بھی بڑھائی گئی ہے۔

مال گاڑیوں کی رفتار بڑھائے جانےسے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے لاگت میں کمی آتی ہے۔ پچھلے 18 مہینوں میں مال ڈھلائی کی رفتار دوگنا ہوئی ہے۔

بعض زون (تقریباً 6 زون)نے مال گاڑیوں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹے سے زیادہ درج کی ہے۔جغرافیائی حالات کی وجہ سے کچھ سیکشن مال گاڑیوں کو اچھی رفتار دے رہے ہیں۔مئی 2021ء میں مال گاڑیوں کی اوسط رفتار 45.42کلومیٹر فی گھنٹہ رہی ہے، جو مساوی مدت  کی 36.84کلو میٹر فی گھنٹے کے مقابلے 23 فیصد زیادہ ہے۔

ہندوستانی ریلوے نے کووڈ -19کا استعمال موقع کی شکل میں کیا ہے، تاکہ اپنی صلاحیت اور مظاہرے میں چوطرفہ بہتری پیدا کرسکے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 4847)



(Release ID: 1722000) Visitor Counter : 138