امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پی ایم جی کے اے وائی کانفاذ ملک بھر میں رفتار پکڑی


31 ریاستوں نے پی ایم جی کے اے وائی کے تحت مئی 2021 کیلئے 100 فیصد مفت غذائی اجناس اٹھایا

آندھراپردیش، اروناچل پردیش، لکشدیپ، پڈوچیری اور تلنگانہ نے مئی –جون 2021 کیلئے کُل مختص غذائی اجناس کو اٹھایا

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے پی ایم جی کے اے وائی کے تحت سبھی 36 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 48 لاکھ میٹرک ٹن مفت غذائی اجناس کی سپلائی کی

مئی 2021 کے دوران یومیہ 44 ریک کی اوسط کے ساتھ کُل 1062 ریک کی لدائی کی گئی

ایف سی آئی نے مارچ 2021 کے بعد سے ابھی تک مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کُل 1062 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس جاری کیے

Posted On: 25 MAY 2021 6:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:25مئی،2021۔پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت اناج کی مفت تقسیم کی اسکیم سے حال میں جاری کووڈ وبا کے دوران مستفیدین کو بڑی راحت ملی ہے۔

24 مئی 2021 تک ایف سی آئی نے سبھی 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 48 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) مفت غذائی اجناس کی سپلائی کی ہے۔ پانچ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں آندھراپردیش، اروناچل پردیش، لکشدیپ ، پڈوچیری اور تلنگانہ نے مئی –جون 2021 کیلئے پورا مختص اناج اٹھالیا ہے۔ 26 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں انڈمان ونکوبار جزائر، آسام،چنڈی گڑھ،چھتیس گڑھ، دمن ودیو  اور نگر حویلی، گوا،گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، جھارکھنڈ ،کرناٹک، کیرلا،لداخ،مدھیہ پردیش، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ ، پنجاب سکم، تملناڈو، تریپورہ،اترپردیش، اتراکھنڈ ، مغربی بنگال نے مئی 2021 کیلئے 100فیصد مختص غذائی اجناس  اٹھا لیے ہیں۔

ملک میں غذائی اجناس کی بلارکاوٹ سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے ایف سی آئی نے مستعدی کے ساتھ لاجسٹک اسکیم بنائی ہے۔ مختص غدائی اجناس کواٹھانے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ سپلائی کی گئی ہے جس سے سبھی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مناسب غذائی اجناس کی موجودگی بنی رہے۔ مئی 2021کےدوران ایف سی آئی یومیہ 44 ریک کی اوسط کے ساتھ 1062 ریک کی لدائی پہلے ہی کرچکا ہے۔ فی الحال مرکزی پول کے تحت 295 ایل ایم ٹی گیہوں  اور597 (کُل 892 ایل ایم ٹی) غذائی اجناس دستیاب ہیں۔

کووڈ وباکے دوران 25 مارچ 2020 سے ابھی تک ایف سی آئی مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کُل1062 ایل ایم ٹی غذائی اجناس جاری کرچکاہے۔

پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا (پی ایم جی کےاے وائی)  کے تحت غریب پرور پہل کے طور پر حکومت ہند دو مہینے (مئی –جون2021) کے لئے فی کس فی ماہ پانچ کلو گرام کی شرح سے مفت غذائی اجناس تقسیم کررہی ہے۔ جس میں قومی غذائی  تحفظ ایکٹ (این ایف ایس اے)  کے تحت 79.39 کروڑ مستحقین کااحاطہ کیا گیا ہے۔ یہ اناج کی تقسیم باقاعدگی سے ہونے والی این ایف ایس اے تقسیم کے مستزاد ہے اور اس اسکیم کے تحت 79.39ایل ایم ٹی غدائی اجناس جاری کیےجانےہیں۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:4828


(Release ID: 1721773) Visitor Counter : 180