کابینہ
کابینہ نے مالدیپ کے ادو شہر میں بھارت کا نیا قونصلیٹ جنرل کھولنے کی منظوری دی
Posted On:
25 MAY 2021 1:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25/مئی2021،
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 2021 میں مالدیپ کے شہر ادو میں بھارت کانیا قونصلیٹ جنرل کھولنے کی منظوری دی ہے۔
بھارت اور مالدیپ نسلی، لسانی، ثقافتی، مذہبی اور تجارتی رشتے مشترک کرتے ہیں اور یہ روابط کافی قدیم ہیں۔ مالدیپ بھارتی حکومت کے ‘پڑوسی پہلے کی پالیسی’ اور ‘ساگر’(سیکورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دی ریجن) کے ویژن میں اہم مقام رکھتا ہے۔
ادو شہر میں قونصلیٹ جنرل کے کھلنے سے مالدیپ میں بھارت کی سفارتی موجودگی کو تقویت ملے گی اور یہ موجودہ اور خواہش کے مطابق روابط کے لیے موزوں ہوگا۔
وزیراعظم جناب نریندرمودی اور صدر صالح کی قیادت میں دوطرفہ رشتے کو حاصل ہونے والی تحریک اور توانائی غیرمعمولی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یہ نمو اور ترقی یا ‘سب کا ساتھ- سب کا وکاس’ کی ہماری قومی ترجیحات کے لیے بھی دور اندیشی پر مبنی قدم ہے۔ بھارت کی سفارتی موجودگی میں اضافہ کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ بھارتی کمپنیوں کے لیے بازار تک رسائی فراہم کرے گی اور اشیا اور خدمات کی بھارتی برآمدات کو مستحکم کرے گی۔ اس سے گھریلو پیداوار اور خود کفیل یا آتم نربھر بھارت کے ہمارے مقصد کے مطابق روزگار میں اضافے پر براہ راست اثر پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-4810
ش ح۔ ف ا۔ ت ع۔
(Release ID: 1721560)
Visitor Counter : 263
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam