ریلوے کی وزارت

مشن موڈ میں تقریباً 200 آکسیجن ایکسپریس نے اپنی مسافت طے کی


آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے ملک میں 775 سے زیادہ ٹینکروں کے توسط سے 12630 ایم ٹی رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچائی گئی

45 ٹینکروں میں 784 ایم ٹی     ایل ایم او سے بھری ہوئی 10 آکسیجن ایکسپریس چل رہی ہیں

آکسیجن ایکسپریس اب روزانہ 800 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او ملک میں پہنچا رہی ہیں

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے 13 ریاستوں – اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھر پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، پنجاب، کیرالہ، دلی اور اترپردیش کو آکسیجن امداد پہنچائی گئی

اب تک مہاراشٹر میں 521 ایم ٹی آکسیجن، اترپردیش میں تقریباً 3189 ایم ٹی، مدھیہ پردیش میں 521 ایم ٹی، ہریانہ میں 1549 ایم ٹی، تلنگانہ میں 772 ایم ٹی، راجستھان میں 98 ایم ٹی، کرناٹک میں 641 ایم ٹی، اتراکھنڈ میں 320 ایم ٹی، تمل ناڈو میں 584 ایم ٹی، آندھر پردیش میں 292 ایم ٹی، پنجاب میں 111 ایم ٹی، کیرالہ میں 118 ایم ٹی اور دلی میں 3915 ایم ٹی سے زیادہ آکسیجن پہنچائی گئی

Posted On: 20 MAY 2021 2:13PM by PIB Delhi

بھارتی ریل سبھی رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے اور نئے حل تلاش کر کے ملک کی مختلف ریاستوں میں رقیق میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او)، پہنچانا جاری رکھے ہوئے ہے۔ بھارتی ریل کے ذریعے ابھی تک ملک کی مختلف ریاستوں میں  775 سے زیادہ ٹینکروں میں 12630میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) پہنچائی  گئی ہے۔ واضح رہے کہ تقریباً 200 آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے  ابھی تک اپنی مسافت طے کر لی ہیں اور مختلف ریاستوں کو امداد پہنچائی ہیں۔

 

اس ریلیز کے جاری ہونے کے وقت تک 45 ٹینکروں میں 784 ایم ٹی رقیق میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او)، سے بھری 10 آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں چل رہی ہیں۔

 

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے اب روزانہ 800 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او ملک میں پہنچائی جا رہی ہے۔

 

بھارتی ریلوے کی یہ کوشش رہی ہے کہ آکسیجن کی درخواست کرنے والی ریاستوں کو کم سے کم ممکنہ وقت میں زیادہ سے زیادہ آکسیجن پہنچائی جا سکے۔

 

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے 13 ریاستوں – اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھر پردیش، راجستھان، تمل ناڈو ، ہریانہ، پنجاب، کیرالہ، دلی اور اترپردیش کو آکسیجن امداد پہنچائی گئی ہیں۔

 

اب تک مہاراشٹر میں اب تک مہاراشٹر میں 521 ایم ٹی آکسیجن، اترپردیش میں تقریباً 3189 ایم ٹی، مدھیہ پردیش میں 521 ایم ٹی، ہریانہ میں 1549 ایم ٹی، تلنگانہ میں 772 ایم ٹی، راجستھان میں 98 ایم ٹی، کرناٹک میں 641 ایم ٹی، اتراکھنڈ میں 320 ایم ٹی، تمل ناڈو میں 584 ایم ٹی، آندھر پردیش میں 292 ایم ٹی، پنجاب میں 111 ایم ٹی، کیرالہ میں 118 ایم ٹی اور دلی میں 3915 ایم ٹی سے زیادہ آکسیجن پہنچائی گئی۔

 

پورے ملک سے پیچیدہ آپریشنل روٹ  پلاننگ کے پس منظر میں بھارتی ریل نے مغرب میں ہاپا اور مندڑا، مشرق میں راؤ رکیلا، درگاپور ، ٹاٹا نگر، انگل سے آکسیجن لے کر اتراکھنڈ، کرناٹک،  مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھر پردیش، راجستھان، تمل ناڈو،ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دلی اور اترپردیش کو آکسیجن کی ڈلیوری کی ہے۔ آکسیجن امداد تیز رفتار سے پہنچانے کو یقینی بنانے کےلئے ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑی چلانے میں نئے اور بے مثال معیار قائم کر رہی ہے۔ لمبی دوری کے بیشتر معاملوں میں مال گاڑی کی اوسط رفتار 55 کلو میٹر سے زیادہ رہی ہے۔ ترجیحات والے گرین کوریڈور میں ایمرجنسی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف   زون کی آپریشنل ٹیمیں زیادہ چیلنجنگ حالات میں کام کر رہی ہیں تاکہ تیز ممکنہ وقت میں آکسیجن پہنچائی جا سکے۔ مختلف سیکشنز میں عملے کی تبدیلی کے لئے تکنیکی اسٹاپج کے کم کرکے ایک منٹ کر دیا گیا ہے۔

 

ریل روٹس کو کھلا رکھا گیا ہے اور زیادہ احتیاط برتی جا رہی ہے تاکہ آکسیجن ایکسپریس وقت پر پہنچ سکیں۔

 

یہ سبھی کام اس طرح کیا جا رہا ہے کہ دیگر مال ڈھلائی آپریشن میں کمی نہ آئے۔

 

نئی آکسیجن لے کر جانا انتہائی ڈائنمک عمل ہے اور اعداد و شمار ہر وقت بدلتے رہتےہیں۔ دیر رات آکسیجن سے بھری مزید  آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں سفر شروع کریں گی۔

 

ریلوے نے آکسیجن سپلائی کے مقامات کے ساتھ مختلف روٹوں کی میپنگ کی ہے اور ریاستوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے مطابق خود کو تیار رکھا ہے۔ بھارتی ریل کو ایل ایم او لانے کے لئے ٹینکر ریاستیں فراہم کرتی ہیں۔

*************

ش ح ۔ف ا۔   ک ا

U. No. 4803

 



(Release ID: 1721491) Visitor Counter : 158