وزارت خزانہ

حکومت نے شدید وباء کے پیشِ نظر کچھ مقررہ اوقات میں توسیع کی

Posted On: 20 MAY 2021 6:22PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 20 مئی / مرکزی حکومت نے کووڈ – 19 کی شدید وباء کے سبب مختلف فریقوں کو  در پیش  مشکلات  کو حل کرنے کے  اپنے عہد کو جاری رکھتے ہوئے  مختلف فریقوں کی جانب سے   موصولہ   نمائندگی  پر  غور و خوض کے بعد انکم ٹیکس ایکٹ  ، 1961 کے تحت عمل درآمد  کے لئے مقررہ  وقت کی حد میں  توسیع  کرنے کا فیصلہ کیا ہے  ، جو مندرجہ ذیل ہیں :

  1. مالی لین دین کا اسٹیٹمنٹ  ( ایس ایف ٹی ) برائے مالی سال 21-2020 ء ، جو  31 مئی ، 2021 ء تک یا اُس سے پہلے پیش  کرنا  ضروری تھا ، ( رول 114 ای ، انکم ٹیکس رول – 1962 ) اور  اس کے لئے   مختلف نوٹفکیشن  جاری کئے گئے تھے ۔ یہ اسٹیٹمنٹ اب  30 جون ، 2021 ء تک  داخل کیا جا سکتا ہے ۔
  2. سال 2020 ء کے لئے رپورٹ ایبل اکاؤنٹس کا اسٹیٹمنٹ ، جسے ضابطہ 114 جی کے تحت 31 مئی ، 2021 ء  تک یا اس سے پہلے جمع کرانا ضروری تھا ، اب  30 جون ، 2021 ء تک جمع کرایا جا سکتا ہے ۔
  3. مالی سال 21-2020 ء کی آخری سہ  ماہی کے لئے  ٹیکس  کی کٹوتی  سے متعلق اسٹیٹمنٹ  ، جو    ضابطہ 31 اے کے تحت  31 مئی ، 2021ء تک جمع کرانا ضروری تھا ، اب  30 جون ، 2021 ء تک  جمع کرایا جا سکتا ہے ۔
  4. فارم نمبر 16 میں   ادائیگی   کے مقام پر ٹیکس  کٹوتی  کا سرٹیفکیٹ   ، جو  ضابطہ 31 کے تحت   15 جون ، 2021 ء تک جمع کرانا ضروری تھا ، اب  15 جولائی ، 2021 ء تک جمع کرایا جا سکتا ہے ۔
  5. مئی ، 2021 ء کے مہینے کے لئے  فارم نمبر 24 جی  میں ٹی ڈی ایس  / ٹی سی ایس  بُک ایڈجسمنٹ اسٹیٹمنٹ   ، جو   ضابطہ نمبر 30 اور 37 سی اے کے تحت  15 جون ، 2021 ء تک  جمع کرنا ضروری تھا ،  اب  30 جون ، 2021 ء تک  جمع کرایا جا سکتا ہے ۔
  6. مالی سال 21-2020 ء کے لئے  منظور شدہ  ریٹائرمنٹ  فنڈ   میں  ٹرسٹی کے ذریعے  ادا کردہ تعاون  پر   ٹیکس کی چھوٹ کا  اسٹیٹمنٹ  ، جسے ضابطہ نمبر 33 کے تحت  31 مئی ، 2021 ء تک  داخل کیا جانا ہے ، اب 30 جون ، 2021 ء تک داخل کیا جا سکتا ہے ۔
  • vii. گذشتہ برس 21-2020 ء کے لئے فارم نمبر 64 ڈی میں یونٹ ہولڈر   کے سرمایہ کاری فنڈ میں آمدنی یا قرض کا اسٹیٹمنٹ ، جسے ضابطہ 12 سی بی کے تحت 15 جون ، 2021 ء تک جمع کرنا ضروری تھا ، اب  30 جون ، 2021 ء تک داخل کیا جا سکتا ہے ۔
  1. گذشتہ برس 21-2020 ء کے لئے فارم نمبر 64 سی میں  یونٹ  ہولڈر    کے  سرمایہ کاری فنڈ میں  آمدنی  یا  قرض کا اسٹیٹمنٹ ، جسے  ضابطہ  12 سی بی  کے تحت 30 جون ، 2021 ء تک جمع  کرنا ضروری تھا ، اب   15 جولائی  ، 2021 ء تک داخل کیا جا سکتا ہے ۔
  2. اسسمنٹ  سال  22-2021 ء کے لئے  آمدنی کا ریٹرن  داخل کرنے کی آخری تاریخ ، جو   31 جولائی ، 2021 ء ہے ،  اُسے  دفعہ 139 کے تحت  30 ستمبر ، 2021 ء تک کے لئے توسیع دے دی گئی ہے ۔
  3. سال 21-2020 ء کے لئے  قانون کے ضابطوں  کے تحت   آڈٹ رپورٹ  داخل کرنے کی آخری تاریخ  30 ستمبر ، 2021 ء تھی ، جسے  اب  بڑھا کر 31 اکتوبر ، 2021 ء کر دیا گیا ہے ۔
  4. سال 21-2020 ء کے لئے قانون کی دفعہ  92 ای کے تحت   بین الاقوامی  لین دین یا مخصوص  گھریلو لین  دین  کرنے والے   شخص   کے لئے اکاؤنٹنٹ  کے ذریعے رپورٹ پیش  کرنے کی آخری تاریخ کو  ، جو 31 اکتوبر ،  2021 ء تھی ، بڑھا کر 30 نومبر ، 2021 ء کر دیا گیا ہے ۔
  • xii. اسسمنٹ سال 22-2021 ء کے لئے آمدنی کا ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ  31 اکتوبر ، 2021 ء ہے ، جسے بڑھا کر 30 نومبر ، 2021 ء کر دیا گیا ہے ۔
  1. اسسمنٹ سال 22-2021 ء کے لئے قانون کی دفعہ 139 کی ذیلی دفعہ ( 1 ) کے تحت  آمدنی کا ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ کو  ، جو  30 نومبر  ، 2021 ء ہے ، بڑھا کر  31 دسمبر ، 2021 ء کر دیا گیا ہے ۔
  2. اسسمنٹ سال 22-2021 ء کے لئے   تاخیر سے یا نظر ثانی شدہ آمدنی کا ریٹرن  داخل کرنے کی آخری  تاریخ  کو ، جو 31 دسمبر ، 2021 ء ہے ، بڑھا کر  31 جنوری  ، 2022 ء کر دیا گیا ہے ۔

یہ واضح کیا جاتا ہے کہ تاریخوں میں ، جو توسیع  نمبر  ix ، نمبرxii اور نمبر xiii میں کیا گیا ہے ، وہ  قانون کی دفعہ  234 اے  کی وضاحت لاگو نہیں ہو گی ۔

سی بی ڈی ٹی کا سرکولر نمبر 9/2021 ، جو ایف نمبر  225 / 49 / 2021 / آئی ٹی اے – 2 میں شامل ہے ، 20 مئی ، 2021 ء کو جاری کیا گیا  ۔ مذکورہ سرکولر    www.incometaxindia.gov.in پر دستیاب ہے ۔  

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

U.No. 4748


(Release ID: 1721166) Visitor Counter : 273