صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں سے بلیک فنگس کی اطلاعات کے پیشِ نظر حکومتِ ہند  نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  مراسلہ بھیجا ہے


انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول   اور اسپتالوں میں   ثانوی اور کبھی کبھی ہونے والے فنگس انفیکشن  سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے اسپتالوں میں صفائی ستھرائی  کو یقینی بنایا جائے 

Posted On: 21 MAY 2021 6:24PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 21 مئی / حالیہ دنوں میں کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  میوکو  مائیکوسز نامی بیماری  ، جسے عام طور پر  بلیک فنگس کے نام سے جانا جاتا ہے ، سے  متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کی  اطلاعات ہیں ۔ اس ثانوی اور کبھی کبھی ہونے والے فنگس انفیکشن کا نوٹس لیتے ہوئے ، جو کووڈ کے معاملات میں موجودہ  اضافے  کی وجہ سے  بڑھ رہا ہے ، ایک تشویش کا باعث بن گیا ہے  ۔ صحت کی مرکزی حکومت  نے  ، اس کے پیشِ نظر تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ انفیکشن کی روک تھام اور  کنٹرول کے لئے اپنی  تیاریوں کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے ۔ 

مرکزی صحت سکریٹری نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور یو ٹی   کے ایڈمنسٹریٹرس کے نام  خط میں  ، اُن پر زور دیا ہے کہ وہ   مندرجہ ذیل سرگرمیوں پر عمل کریں تاکہ  کووڈ  اسپتالوں  اور  صحت کے دیگر  مراکز میں  انفیکشن سے بچاؤ اور روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے ۔

  1. اسپتال  میں انفیکشن  کنٹرول کمیٹی قائم   کریں  ، جس کا سربراہ ادارے کا   سربراہ  یا ایڈمنسٹریٹر ہو ۔

  2. انفیکشن  سے بچاؤ اور روک تھام  کے مجاز افسر   کو مقرر کریں  - ترجیحی طور پر   کسی مائکرو بایو لوجسٹ یا  سینئر انفیکشن  کنٹرول   نرس  کو مقرر کیا جائے ۔
  3. اسپتال  / صحت مرکز  میں  انفیکشن   کے بچاؤ  اور کنٹرول  سے متعلق  پروگرام  ( آئی  پی سی ) تیار کریں اور   صحت مراکز میں  انفیکشن کی روک تھام سے متعلق  قومی رہنما خطوط کے مطابق  نافذ کریں ۔ ( تفصیلات  http://www.mohfw.gov.in/pdf/

National%20Guidelines%20for%20IPC%20in%20HCF%20-%20final(1).pdf پر دستیاب ہیں ) ۔

 

 اس میں مندرجہ ذیل اہم اجزاء شامل ہیں ۔

    1. انفیکشن سے بچاؤ اور روک تھام کا مینوول ۔
    2. اینٹی مائکرو بیل  استعمال اور بندوبست  پر رہنما خطوط ۔
    3. تعلیمی پروگرام  اور حکمت عملی  ۔
    4. خطرات کا تجزیہ اور بندوبست  ۔
    5. منصوبہ بندی ، نگرانی  ، آڈٹ اور   ردّ عمل ۔
    6. نفاذ کی حکمتِ عملی ۔

 

  1. کووڈ – 19 کے ضمن میں  آئی پی سی کے  ضابطوں اور  طریقۂ کار کو مستحکم کرنے پر زور ۔
    1. تمام اسپتالوں  اور صحت مراکز میں نافذ  کی جانے والی تمام احتیاطی  تجاویز ۔
    2. نمی کے  قطرات ، ہوا  اور  لمس  سے  ہونے والی بیماری کی منتقلی کے لئے   صحت ورکروں کو بہت زیادہ محتاط    رہنے کی ضرورت ہے تاکہ  مریضوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔
  2. ماحول اور سہولیات میں بہتری  :
    1. جہاں کہیں بھی ہوا میں تبدیلی اور   قدرتی وینٹی لیشن کا نظام نہیں ہے ، وہاں تازہ ہوا آنے اور وینٹی لیشن پر توجہ مرکوز کی جائے۔
    2. 1 فی صد سوڈیم  یا 70 فی صد الکہل   کے ساتھ   ڈِس انفیکشن  کی سفارش کی گئی ہے تاکہ اسپتال کے ماحول کو زیادہ  صاف ستھرا اور انفیکشن سے پاک بنایا جائے ۔
    3. پانی یا کھانے سے ہونےو الی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے محفوظ پانی اور خوراک کی فراہمی ۔
    4. بایو میڈیکل کچرے سے   سی پی سی بی   کے رہنما خطوط کے مطابق  نمٹا جائے ، جو  ویب سائٹ   https://cpcb.nic.in/uploads/Projects/Bio-Medical-Waste/BMW-GUIDELINES-COVID_1.pdf  پر دستیاب ہے ۔

 

  1. انفیکشن سے بچاؤ اور روک تھام کے طریقۂ کار  کو  انتہائی نگہداشت والے یونٹوں ( آئی سی یو ) میں   استعمال کرنے کی ضرورت ہے  تاکہ  وینٹی لیٹر سے ہونے والی  دیگر   بیماریاں  جیسے نمونیا  اور پیشاب میں انفیکشن  وغیرہ سے   بچا جا سکے ۔
  2. انفیکشن سے بچاؤ اور روک تھام کے طریقۂ کار   کو اسپتالوں سے منسلک    طبی لیبا ریٹریوں   میں سختی سے  عمل کرنا ضروری ہے تاکہ لیباریٹری / اسپتال  کے عملے    کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔
  3. انفیکشن سے بچاؤ  اور کنٹرول سے متعلق   کووڈ  - 19 کے مریضوں میں   میٹی کولس  مینجمنٹ کے لئے  اسٹریرائیڈ  کے علاج سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کیا جانا چاہیئے ۔ یہ رہنما خطوط مندرجہ ذیل ویب سائٹ   پر دستیاب ہیں ۔

https://www.mohfw.gov.in/pdf/ClinicalGuidanceonDiabetes

ManagementatCOVID19PatientManagementFacility.pdf

 

  1. اس کے ساتھ ہی   صحت کی دیکھ بھال سے متعلق  دیگر انفیکشن  کے لئے   ، جو  وینٹی لیٹر  سے ہو سکتے ہیں ،  جیسے نمونیا   ،   خون میں انفیکشن ، پیشاب میں انفیکشن ،  آپریشن کے مقام پر  انفیکشن  ،  گیس  کا یا   معدے کا انفیکشن   پر توجہ  مرکوز کی جانی چاہیئے ۔ اس کے علاوہ ، دیگر رہنما خطوط ایمس   ، ایچ اے آئی کے  نیٹ ورک پر دستیاب ہیں ۔ https://www.haisindia.com
  2. اسپتال کے تمام عملے کو   ، چاہے اُن کی کوئی بھی ڈیوٹی ہو ،  اسپتال انفیکشن  کنٹرول مینوول   میں دیئے گئے طریقۂ کار  اور پروٹوکول  کو نافذ کرنے کے لئے  آئی  پی سی کے مطابق  تربیت دی جانی چاہیئے ۔
  3. ریاست میں   آئی پی سی پروگرام   کے تجزیہ  اور  ردّ عمل   کے لئے  ایک ریاستی مجاز  افسر   کو  مقرر کرنے کی  ضرورت ہے ۔

ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ  صحت اور خاندانی  بہبود کی وزارت    انفیکشن سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے   صحت مراکز میں  قومی رہنما خطوط کے نفاذ کے لئے تمام ضروری امداد فراہم کرے گی ۔

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔21.05.2021 )

U.No. 4713


(Release ID: 1720799) Visitor Counter : 258