امور داخلہ کی وزارت

داخلی امور کی وزارت (ایم ایچ اے) نے کووڈ ۔19 کی دوسری لہر کے مدنظر کمزور طبقات کے لئے موجودہ سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ایڈوائزری جاری کی ہے

Posted On: 21 MAY 2021 12:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 21 مئی

حکومتیں معاشرے کے کمزور طبقات بشمول خواتین ، بچوں ، بزرگ شہریوں اور درج فہرست  ذاتوں / درج فہرست  قبائل کے خلاف جرائم کی روک تھام اور اس کے خلاف لڑائی کو اعلی ترجیح دے رہی ہیں  اور ساتھ ہی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور اس کے انسداد کے لئے ادارہ جاتی میکانزم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدام کررہی ہیں۔

کووڈ۔19 وبائی مرض کی دوسری لہر کے اثرات خصوصا کمزور لوگوں پر پڑا ہے ۔ اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ، ایم ایچ اے نے ایک بار پھر ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کمزور طبقات خاص طور پر وہ بچے جو کووڈ۔19 کے سبب والدین کو کھونے کی وجہ سے یتیم ہو چکے ہیں، پر توجہ دیں۔

ایم ایچ اے نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ کمزور گروپوں ، خصوصا یتیم بچوں ، بزرگ شہریوں کے لئے موجودہ سہولیات کا فوری جائزہ لیں جن کو بروقت امداد اور  تعاون کی ضرورت ہوسکتی ہے (میڈیکل کے علاوہ حفاظت و سلامتی) ، اور درج فہرست ذاتوں / درج فہرست  قبائل کے ممبران جن کو حکومتی امداد کی سہولیات تک رسائی کے لئے رہنمائی کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

ایم ایچ اے نے ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے پولیس اہلکاروں کی حسیاسیت کیلئے ، مختلف محکموں / ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ اضلاع میں پولیس اسٹیشنوں اور انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹوں میں ویمن ہیلپ ڈیسک کو موثر انداز میں تعینات کیا جاسکے۔

این سی آر بی نے اس سرگرمی میں آسانی پیدا کرنے کے ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو متعدد ٹولز جاری کیے ہیں ، جیسے بین ریاستی معلومات بانٹنے کے لئے پولیس کرائم ملٹی سنٹر ایجنسی (کرائم میک) کی سہولت۔

کرائم اور کرمنل ٹریکنگ نیٹ ورک اینڈ سسٹم (سی سی ٹی این ایس)  کا استعمال کرکے لاپتہ اور پائے گئے افراد  کی معلومات کیلئے پولیس کی سہولت کی خاطر آن لائن قومی الرٹ سروس اور اور ایک ویب پر مبنی خودکار فوٹو ملاپ کرنے والی ایپلی کیشن یواین آئی ایف آئی جو سی سی ٹی این ایس میں تصاویر کے قومی ریپوزیٹری کے برعکس  لاپتہ فراد ، نامعلوم لاشوں وغیرہ کی تصاویر تلاش کرنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو اہل بنانے کیلئے مشین لرننگ ماڈل استعمال کرتا ہے۔

ایم ایچ اے نے ریاستوں / مرکزکے زیرانتظا م علاقوں  سے درخواست کی ہے کہ وہ گمشدہ افراد کے لئے سینٹرل سٹیزن سروس  کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں جو آن لائن دستیاب ہیں۔ ایم ایچ اے نے کووڈ۔19 کے دوران  مخنث  کی حفاظت کے لئے جاری کردہ حالیہ ایس او پیز کا بھی حوالہ دیا ہے۔

ریاستیں / مرکز کے زیرانتظام علاقے  شہریوں کے مفادات کے لئے ان سہولیات کا استعمال کرتی رہی ہیں۔

 

 

*************

 

ش ح- ع ح- ک ا

U. No.4693



(Release ID: 1720605) Visitor Counter : 202