صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے کل 13 کروڑ سے زیادہ ٹیکہ کاری مکمل کرکے آج ایک اہم کامیابی حاصل کی


پچھلے 24 گھنٹے میں ٹیکے کی 29 لاکھ سے زیادہ خوراکیں لگائی گئیں

کل معاملوں کے 76 فیصد معاملے دس ریاستوں میں درج کئے گئے

Posted On: 21 APR 2021 12:23PM by PIB Delhi

بھارت نے کوویڈ -19 وبا کے خلاف جنگ میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کے دوران تیرہ کروڑ ویکسین خوراکوں کی مجموعی تعداد کو پار کرتے ہوئے آج ایک اہم کامیابی حاصل کرلی ۔

آج صبح سات بجے تک موصولہ ابتدائی جانکاری کے مطابق اب تک 1901413 سیشن میں ٹیکہ کی کل 130119310 خوراکیں لگائی گئیں۔ان میں 9201728 صحت کارکنان کو پہلی خوراک اور 5817262 طبی کارکنان کو دوسری خوراک دی گئی۔ اس کے علاوہ 11562535 پیش پیش رہنے والے کارکنان کو پہلی خوراک اور 5855821 پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان کو دوسری خوراک دی گئی۔60 سال سے زیادہ عمر کے 47355942 فیضیافتگان کو پہلی اور 5304679کو دوسری خوراک دی گئی۔اس کے ساتھ 45 سے 60 سال عمر کے 43525687 فیضیافتگان کو پہلی اور 1495656 فیضیافتگان کو دوسری خوراک دی گئی۔

 

.

 

ایچ سی ڈبلیو

ایف ایل ڈبلیو

45 سے60 سال تک عمر

60 سال سے زیادہ عمر

میزان

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

92,01,728

58,17,262

1,15,62,535

58,55,821

4,35,25,687

14,95,656

4,73,55,942

53,04,679

13,01,19,310

 

ملک میں اب تک لگائے گئے کل ٹیکوں میں سے 59.25 فیصد 8 ریاستوں میں لگائے گئے ۔

 

نیچے دئے گئے گراف میں سر فہرست 8 ریاستوں میں لگائے گئے ٹیکوں کو دکھایا گیا ہے۔

 

پچھلے 24 گھنٹے میں ٹیکے کی 29 لاکھ سے زیادہ خوراکیں لگائی گئیں۔

ٹیکہ کاری مہم کے 95 دن (20 اپریل 2021) 2990197 ٹیکے لگائے گئے۔کل 42384 سیشن میں 1986711 فیضیافتگان کو پہلی اور 1003486 فیضیافتگان کو دوسری خوراک دی گئی۔

.

 

تاریخ :20 اپریل 2021 (95 واں دن)

ایچ سی ڈبلیو

ایف ایل ڈبلیو

45 سے 60 سال تک کی عمر

60 سال سے زیادہ کی عمر

کل حصولیابی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

31,011

49,605

1,29,803

1,69,213

11,52,918

1,84,590

6,72,979

6,00,078

19,86,711

10,03,486

 

 

پچھلے 24 گھنٹے میں 295041 نئے معاملے درج کئے گئے۔

مہاراشٹر ،اترپردیش ،دہلی ،کرناٹک ،کیرالہ ، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ،تمل ناڈو، گجرات اور راجستھان سمیت دس ریاستوں میں 76.32 فیصد نئے معاملے درج کئے گئےہیں۔

مہاراشٹر میں یومیہ سب سے زیادہ 62097 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اس کے بعد اترپردیش میں 29574 اور دہلی میں 28395 معاملے درج ہوئے ہیں۔

 

نیچے کی تصویر میں 12 ریاستوں میں بڑھتے  نئے معاملوں کے رخ کو پیش کیا گیا ہے۔

خ کو پیش کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

بھارت میں کل فعال معاملوں کی تعداد 2157538 ہوگئی ہےجو کہ ملک کے کل پازیٹو معاملوں کا 13.82 فیصد ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں کل فعال معاملوں کی تعداد میں125561 معاملوں کی گراوٹ آئی ہے۔

5 ریاستوں مہاراشٹر،چھتیس گڑھ،اترپردیش ،کرناٹک اور کیرالہ میں ملک کے کل فعال معاملوں کے 60.86 فیصد معاملے درج ہوئے ہیں۔

 

بھارت میں آج شفایاب ہوئے مریضوں کی تعداد 13276039 ہوگئی ہے۔قومی صحت یابی کی شرح 85.01 فیصد پر آگئی ہے۔پچھلے 24 گھنٹے میں 167457 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اموات کی قومی شرح میں گراوٹ آئی ہے اور اس وقت یہ 117 فیصد ہے۔

پچھلے 24 گھنٹے میں 2023 اموات درج ہوئی ہیں۔

نئی اموات کے درج ہوئے کل معاملوں میں سے 82.6 فیصد معاملے دس ریاستوں میں درج ہوئے ہیں۔مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 519 اور دہلی میں 277 اموات ہوئی ہیں۔

 

پچھلے 24 گھنٹے میں 9 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوویڈ -19 سے کوئی موت درج نہیں ہوئی ہے۔ وہ ہیں ۔دمن اور دیو ،دادر اور نگر حویلی ،میگھالیہ ،تریپورہ ،سکم ،میزورم ،لکش دیپ ،ناگالینڈ ،انڈومان اور نکوبار جزائر اور اروناچل پردیش۔

*************

 

ش ح- ف ا- م ش

U. No.4687



(Release ID: 1720524) Visitor Counter : 246