سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

حکومت نے دیویانگ جنوں کی بحالی کے لئے  اپنی نوعیت کا پہلا 6 ماہ کا سی بی آئی ڈی پروگرام لانچ کیا

Posted On: 19 MAY 2021 3:40PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاور چندگہلوت نے آج ورچوئل طریقہ سے دیویانگ جن بحالی کے لئے چھ ماہ کا کمیونٹی پر مبنی شمولیاتی ترقیاتی پروگرام (سی بی آئی ڈی) لانچ کیا۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب کرشن لال گرجر ، بھارت میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جناب بیری اوفریل ، آسٹریلیا میں بھارت کے ہائی کمشنر جناب منپریت ووہرا، بھارتی حکومت کے دیویانگ جن تفویض اختیارات کے محکمہ کی سکریٹری محترمہ انجلی بھاورا ، میلبورن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرفیسر ڈنکن ماسکیل، دیویانگ جن تفویض اختیارات محکمے کے جوائنٹ سکریٹری جناب پربودھ سیٹھ اور میلبورن یونیورسٹی کے ڈاکٹر نیتھن گلس موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر تھاور چندر گہلوت نے کہا کہ دیویانگ جن نریندر مودی کی ترجیحات میں رہے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ مرکزی حکومت نے دیویانگ جنوں کے حقوق سے متعلق ایکٹ 2016 نافذ کیا ہے جس میں دیویانگ جن شمولیاتی سماج کا تصور کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دیویانگ جن اہم انسانی وسائل ہیں اور اگر انہیں مناسب سہولیات اور مواقع فراہم کئے جاتے ہیں تو وہ تعلیم ، کھیل کود، پرفارمنگ /فائن آرٹس، جیسے شعبوں میں بہترین کارکردگی پیش کرسکتے ہیں۔ اسے ذہن میں رکھتے ہوئے نصاب میلبورن یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کورس ہمارے ملک کو دیویانگ جنوں کی بحالی اور ترقی کے لئے تربیت یافتہ افرادی قوت کو فروغ دینے میں اہل بناسکتا ہے تاکہ سماج میں ان کی بااختیاری اور شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

جناب گہلوت نے کہا کہ وبا کی صورتحال کی وجہ سے دیویانگ جنوں کے لئے براہ راست کونسلر / گائیڈ کی ضرورت زیادہ اہمیت کی حامل ہوگئی ہے اور اس پروگرام کو جلد شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AC46.jpg

جناب کرشن پال گرجر  نے کہاکہ حکومت کا نعرہ ‘‘ سب کا ساتھ سب کا وکاس ’’ہے۔  یہ ہماری پالیسیوں اور پروگراموں میں شمولیت کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح دیویانگ جن ہماری پالیسیوں میں پیش پیش ہیں تاکہ سماج میں ان کی شمولیت اور مکمل شراکت داری کو یقینی بنایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام  اپنی نوعیت کا کا پہلا ہوگا جو جوکھم والے معاملوں کی نشاندہی کرنے ، ماں باپ/ سرپرستوں کو قریب کے انٹروینشن سنٹرز کے بارے میں بتانے اور دیویانگ جنوں کی بہبود کے لئے سرکاری فوائد کو حاصل کرنے کے بارے میں تربیت یافتہ افرادی قوت کو پیدا کرے گا۔ جناب گرجر نے کہا کہ ہماری حکومت دوسرے ملکوں کے ساتھ بہترین پریکٹسز  کو مشترک کرنے کے حق میں ہے اور دیویانگتا کے شعبے میں آسٹریلیا کی حکومت کے ساتھ مفاہمتی  قرارداد اس سمت میں ایک قدم ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RN7U.jpg

 

دیویانگ جن تفویض اختیارات کے محکمہ کی سکریٹری محترمہ انجلی بھاورا نے بھارت اور آسٹریلیا کے ان ماہرین کا استقبال کیا جنہوں نےاس پروگرام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے لئے دیویانگ جنوں ،ان کے ماں باپ  اور کمیونٹی کے بیچ کام کرنے والی تربیت یافتہ افرادی قوت کی قلت ہے اور سی بی آئی ڈی پروگرام اس اہم کام کو کرنے کے لئے تربیت یافتہ افرادی قوت کو پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی ری ہیبلی ٹیشن کونسل اور میلبورن یونیورسٹی اس پروگرام پر پچھلے دو برسوں سے کام کررہی ہیں۔ محکمہ مستقبل میں پروگرام کی توسیع میں سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو شامل کرے گا۔

اس موقع پر 6 نصابی کتابیں بھی جاری کی گئیں۔

پروگرام کا مقصد کمیونٹی کی سطح پر زمینی سطح پر ری ہیبلی ٹیشن ورکرز کا ایک ٹول بنانا ہے جو آشا اور آنگن واڑی ورکرز کےساتھ دیویانگتا سے جڑے مختلف معاملوں کو نمٹا سکیں اور سماج میں دیویانگ جنوں کی شمولیت میں مددگار ہوں۔ ۔ پروگرام ان ورکرز کی اہلیت پر مبنی علم اور مہارت کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے تاکہ کامیابی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے میں اپنی صلاحیت بڑھا سکیں۔ ان ورکرزکو  ‘‘دیویانگ متر’’ کہا جائے گا۔

بھارتی ری ہیبلی ٹیشن کونسل کا ارادہ ابتدا میں دیویانگ جنوں کے تفویض اختیارات کے محکمے کے ساتھ قومی اداروں اور کمیونٹی پر مبنی بحالی پروگرام میں تجربہ رکھنے والے 7 سے 9 رضاکار تنظیموں میں دو بیچوں کے لئے پائلٹ بنیاد پر کورس شروع کرنا ہے۔ ابتدا میں پروگرام انگریزی، ہندی اور 7 علاقائی زبانوں گجراتی، مراٹھی،  اڑیہ، بنگالی، تیلگو، تمل اور گارو میں دستیاب ہوگا۔ 600 طلبا کے پہلے بیچ کے لئے کلاسز اس سال اگست تک شروع ہونے کی امید ہے۔ کووڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تربیت کا طریقہ کار آف لائن / آن لائن دونوں ہوگا۔

سی بی آئی ڈی کورس بھارتی ری ہیبلی ٹیشن کونسل  اور میلبورن یونیورسٹی کے ذریعہ مشترکہ کوششوں سے تیار کیا گیا ہے۔ ایسا 22 نومبر 2018 کو بھارت اور آسٹریلیا کی حکومتوں کے درمیان دیویانگتا کے شعبے میں تعاون کے لئے  کی گئی مفاہمتی قرارداد کے تحت کیا گیا ہے۔ کورس  کا مواداور نصاب بھارت اور آسٹریلیا کے ماہرین پر مبنی کمیٹی کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ بھارتی ری ہیبلی ٹیشن کونسل کے تحت  نیشنل بورڈ آف ایگزامی نیشن ان ری ہیبلی ٹیشن امتحان  لے گا اور کامیاب ہونے والے طلبا کو سرٹیفیکیٹ دے گا۔

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

19-05-2021

(U: 4630)


(Release ID: 1720146) Visitor Counter : 200