کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

حکومت کووڈ-19 سے متعلق ہر ایک ضروری دوا کی سپلائی کی نگرانی کر رہی ہے


کووڈ-19 سے متعلق تمام دوائیں اب بھارت میں دستیاب ہیں

Posted On: 19 MAY 2021 1:44PM by PIB Delhi

وزیر مملکت جناب من سنگھ منڈاویا نے آج اس بات کا بھروسہ دلایا کہ حکومت کووڈ-19 سے متعلق ہر ایک ضروری دوا کی سپلائی کی نگرانی کر رہی ہے۔ پیداوار اور درآمد میں اضافہ کے ذریعے کووڈ-19 کے علاج میں استعمال کی جانے والی تمام دوائیں اب بھارت میں دستیاب ہیں۔ سپلائی چین کے انتظام، مانگ کرنے والے کے سلسلے میں انتظام اور خریدے جا سکنے لائق قیمت کی سہ رخی حکمت عملی کو نافذ کرکے ان دواؤں کی دستیابی کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

پروٹوکول والی دوائیں:

  1. ریمڈیسیور
  2. اینوکساپرن
  3. میتھائل پریڈنیسولون
  4. ڈیکسامیتھاسون
  5. ٹوسی لیجوماب
  6. آئیورمیکٹن

غیر پروٹوکول والی دوائیں:

  1. فیوی پیراور
  2. ایمفوٹیریسن
  3. ایپیکسابن

سی ڈی ایس سی او اور این پی پی اے پیداوار بڑھانے اور موجودہ اسٹاک، موجودہ صلاحیت اور مئی 2021 کے لیے منظور شدہ پیداوار کے بارے میں اعداد و شمار حاصل کرنے کے لیے پیداوار کرنے والوں کے ساتھ تال میل کر رہے ہیں۔

  1. ریمڈیسیور
  • ریمڈیسیور کی پیداوار کرنے والے پلانٹوں کی تعداد 20 سے بڑھ کر 60 ہو گئی ہے جس کے سبب صرف 25 دنوں میں دوا کی دستیابی 3 گنا سے زیادہ ہو گئی ہے۔
  • پیداوار 10 گنا بڑھ گئی ہے، اپریل 2010 میں 10 لاکھ خوراک فی ماہ سے بڑھ کر مئی 2021 میں ایک کروڑ خوراک فی ماہ تک جا پہنچی۔
  1. ٹوسی لیجوماب انجکشن:
  • عام وقت کے مقابلے 20 گنا زیادہ درآمد کرکے اسے ملک میں مہیا کرایا گیا ہے۔
  1. ڈیکسامیتھاسون 0.5 ملی گرام کی گولیاں:
  • ایک مہینہ کے اندر پیداوار میں 8-6 گنا اضافہ کیا گیا۔
  1. ڈیکسامیتھاسون انجکشن کی پیداوار تقریباً دو گنا بڑھائی گئی۔
  2. اینوکساپرن انجکشن کی پیداوار محض ایک مہینہ کے اندر چار گنا بڑھائی گئی۔
  3. میتھائل پریڈنیسولون انجکشن:
  • ایک مہینہ کے اندر پیداوار تقریباً تین گنا بڑھائی گئی۔
  1. آئیورمیکٹن 12 ملی گرام کی گولی کی ملک میں پیداوار ایک مہینہ کے اندر 5 گنا بڑھائی گئی، جو کہ اپریل 2021 میں 150 لاکھ سے بڑھ کر مئی 2021 میں 770 لاکھ ہو گئی۔
  2. فیوی پیراور:
  • ایک غیر پروٹوکول والی دوا، لیکن اس کا استعمال وائرس کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
  • ایک مہینہ کے اندر پیداوار 4 گنا بڑھائی گئی۔
  • پیداوار اپریل 2021 میں 326.5 لاکھ سے بڑھ کر مئی 2021 سے 1644 لاکھ تک جا پہنچی۔
  1. ایمفوٹیریسن بی انجکشن:
  • ایک مہینہ میں پیداوار 3 گنا بڑھی
  • 3.80 لاکھ خوراکوں کی پیداوار ہو رہی ہے اور
  • 3 لاکھ خوراکوں کی درآمد کی جا رہی ہے
  • ملک میں کل 6.80 لاکھ خوراکین دستیاب ہوں گی

دواؤں کی تقسیم پر پی پی ٹی کے لیے یہاں کلک کریں:

*****

ش ح  –  ق ت –  ت ع

U: 4624



(Release ID: 1720026) Visitor Counter : 304