دیہی ترقیات کی وزارت

وبا کے دوران  بھارت نے دیہی ترقی میں نئے سنگ میل طے کیے


مالی سال 2021 میں منریگا کے تحت 1.85 کروڑ افراد کو کام کی پیشکش کی گئی جو مالی  سال2019 میں  اسی مدت کی بنسبت 52 فیصد زیادہ ہے

مالی سال 2021 میں خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں کے لیے تقریباً 56 کروڑ روپے جاری کیے گئے؛ جو مالی سال 2020 کی اسی مدت کے دوران جاری کی گئی رقم کی تقریباً دو گنا ہے

Posted On: 17 MAY 2021 4:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 17مئی، 2021/اگرچہ کووڈ وبا کی دوسری لہر سے دیہی بھارت کو کافی نقصان ہوا ہے لیکن دیہی ترقی کی وزارت نے اس بات کی یقین دہانی کی ہے کہ ملک بھر میں ترقیاتی کام متاثر نہ ہوں۔ اس مدت کے دوران وزارت کے تحت مختلف اسکیموں میں ملک نے  تیزی سے ترقی کی ہے۔  ترقیاتی کاموں کے علاوہ وزارت نے ریاست ، ضلع اور بلاک کی سطح پر دیہی علاقوں میں کووڈ صورتحال پر قابو پانے کے لیے  مرکزی افراد کو بھی تربیت دی ہے۔

کووڈ وبا کے باوجود ، مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ ایم جی نریگا کے تحت مئی 2021 میں 1.85 کروڑ افراد کو کام کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیش کش مئی 2019 کی اسی مدت کے دوران کی گئی پیش کش کی بنسبت 52 فیصد زیادہ ہے جو 1.22 کروڑ افراد روزانہ تھی۔ 13 مئی،  2021 کو مالی سال 22-2021 میں 2.95 کروڑ افراد کو  کام کی پیش کش کی گئی تھی۔ جس سے 5.98 لاکھ اثاثے مکمل ہوئے تھے اور 34.56 کروڑ افراد اور دن کے روزگار کے موقعے فراہم ہوئے تھے۔  یہ حصولیابی پیش پیش رہنے والے کارکنوں سمیت سبھی سطحوں پر کام کے عملے کی اموات یا انفیکشن ہونے کے باوجود یا جانی نقصان ہونے کے باوجود کی گئی ہے۔

دیہی علاقوں میں کووڈ – 19 کے خلاف لڑنے کے لیے دین دیال انیودئے یوجنا  - دیہی گزر بسر کے قومی مشن (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم) کے تحت 8 سے 12 اپریل ، 2021 سے کووڈ – 19 ضابطوں  پر عمل کرانے،  ٹیکہ کاری، ٹیکہ لگوانے سے ہچکچاہٹ اور ٹیکہ لگانے کی حوصلہ افزائی ، اچھی صحت سے متعلق ضابطوں اور قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کے اقدامات کے بارے میں تربیت بھی فراہم کی گئی۔  اس پہل کے تحت 13958 ریاستی ، ضلعی  اور بلاک سطح کے مرکزی افراد کو 34 ایس آر ایل ایم میں ماسٹر ٹرینر کے طور پر 114500 کمیونٹی وسائل افرادکو ماسٹر ٹرینر کے ذریعے اور 2.5 کروڑ خاتون ایس ایچ جی ارکان کو سی آر پی کے ذریعے تربیت دی گئی۔ ریاستی اور ضلع سطح کے مرکزی افراد کو صلاحیت سازی کے لیے اور ڈی اے وائی  - این آر ایل ایم کے ذریعے کووڈ سے نمٹنے کے بارے میں سماجی ترقی دی گئی۔

20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لاک ڈاؤن اور افراد ، مشینوں اور سامان کی دستیابی اور نقل و حرکت میں دشواریوں کے باوجود اس سال پچھلے 3 سال کے مقابلے زیادہ طویل سڑکیں تعمیر کی گئی۔ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت مجموعی ترقی اور اخراجات یکم اپریل سے 12 مئی تک 1795.9  کلو میٹر اور 1693.8 روپے ہے۔ یہ اعداد و شمار مالی سال 2021 میں جمع کیے گئے ہیں۔ جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران کی گئی تعمیر اور کیے گئے خرچے سے زیادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F700.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XM7L.png

پردھان منتری آواس یوجنا – گرامن اسکیم پر بھی دیہی ترقی  کی دیگر اسکیموں کی طرح کووڈ – 19 عالمی وبا کا اثر پڑا ہے۔ لہذا وزارت اس مالی سال میں 5854 کروڑ روپے کے اخراجات کر پائی ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KCEB.png

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –4566



(Release ID: 1719696) Visitor Counter : 206