کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ہندستان میں ریمڈیسور کی دستیابی بڑھانے کے لئے حکومت نے تیزی سے کارروائی کی
ریمڈیسور کی دستیابی ، پیداوار اور سپلائی پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے
ریمڈیسور کی پیداواری صلاحیت 38 لاکھ شیشیوں ہر ماہ سے بڑھاکر تقریباً 119 لاکھ شیشیاں فی ماہ ہوگئی
ریمڈیسیور کے مینوفیچکرنگ مقامات کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا
Posted On:
17 MAY 2021 2:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17مئی 2021/کووڈ 19 معاملوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے ساتھ سی میڈیسن محکمے نے اپریل 2021 کے آغاز میں کووڈ19 کے علاج کےلئے استعمال کئے جانے والی دواؤں کی دستیابی ، پیداوار سپلائی کی نگرانی تیز کردی تھی۔ ریمڈیسیور ایک پیٹنٹ دوا ہے، جو ہندستان میں سات ہندستانی دوا کمپنیاں (سپلا، ڈاکٹر ریڈیز لیب، ہٹریو، جوبلنٹ فارما، مائلون، سن جین اور
زائڈز کٹیلا) کو پیٹنٹ ہولڈر گلینٹ لائف سائنسیز امریکہ کے ذریعہ دیئے گئے رضاکارانہ لائسنس کے تحت بنائی جاتی ہے۔
گھریلو پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے ریمڈیسیو کی سبھی تمام سات گھریلو لائسنس یافتہ مینوفیکچررس کو پیداوار میں تیزی لانے کے لئے کہا گیا تھا۔ مرکزی حکومت اور مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی مشترکہ کوششوں سے، لائسنس یافتہ مینوفیکچرر کی پیداواری صلاحیت 38 لاکھ شیشیاں فی ماہ سے غیر معمولی طریقے سے بڑھ کر تقریباً 119 لاکھ شیشیاں فی ماہ ہوگئی ہیں۔ 38 اضافی مینوفیکچرنگ مقامات کو تیزی سے منظوری دیئے جانے کے ساتھ ملک میں ریمڈیسیور کی منظوری مینوفیکچرنگ مقامات کی تعداد 22 سے بڑھ کر 60 ہوگئی ہے۔ وزارت خارجہ کی مدد سے ریمیڈیسیور کے مینوفیکچرر کو بیرون ممالک سے ضروری خام مال اور آلات کی سپلائی حاصل کرنے کی سہولت دی جارہی ہے۔
درآمد کے ساتھ ساتھ گھریلو پیداوار کے ذریعہ سے دوا کی دستیابی بڑھانے کے لئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں ۔ ریمڈیسیور کے برآمد پر 11 اپریل 2021 سے پابندی عائد کردی گئ ہے۔20 اپریل 2021 سے ریمیڈویسور انجکشن ، ریمڈیسیور اے پی آئی اور ریمڈیسیور کی استعمال ہونے والی بیٹا سائیکلو ڈیکسٹرین (ایس بی ای بی سی ڈی) پرکسٹم ڈیوٹی میں رعایت دی گئی ہے۔
ملک میں اچانک بڑھی مانگ کو دیکھتے ہوئے، ملک کے مختلف علاقوں میں ریمڈیسیور کی مساوی تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے، مرکز ی حکومت اپریل کے تیسرے ہفتے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس کی تفصیل کررہی ہے۔ 21 اپریل 2021کو اعلی مانگ والی 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے 30 اپریل تک کی مدت کی خاطر 11 لاکھ شیشیوں کی عبوری تقسیم کی گئی تھی۔ 24 اپریل کو یہ تقسیم بڑھاکر 16 لاکھ شیشیاں کردیا گیا کیونکہ زیادہ دوادستیاب ہوگئی اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو شیشیوں کی تقسیم کردی گئی۔ 16 مئی کو جاری تازہ ترین مختص کے ساتھ ، بعد میں جاری کی گئی تقسیم کی ایک سیریز میں 23مئی ، 2021 تک کی مدت کے لئے ریاستوں کے درمیان کل 76 لاکھ شیشیوں کی تقسیم کی گئی ہے۔
تقسیم کی مختصر تفصیلات
نمبر شمار
|
تقسیم کی تاریخ
|
مدت
|
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دی گئی شیشیوں کی کل تعداد
|
1
|
21 اپریل 2021
|
21 اپریل سے 30 اپریل
|
لاکھ11
|
2
|
24 اپریل 2021
|
21 اپریل سے 30 اپریل
|
لاکھ16
|
3
|
29 اپریل 2021
|
21 اپریل سے 2 مئی
|
لاکھ17.80
|
4
|
یکم مئی 2021
|
21 اپریل سے 9 مئی
|
لاکھ33.80
|
5
|
7 مئی 2021
|
21 اپریل سے 16 مئی
|
53 لاکھ
|
6
|
16 مئی 2021
|
21 اپریل سے 23 مئی
|
76 لاکھ
|
ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنے اختیار میں مناسب تقسیم کی نگرانی کرنے کے لئے کہا گیا ہے، نگرانی کے دائرے میں حکومت اور نجی دونوں اسپتال آئیں گے اور یہ ایمس /آئی سی ایم آر کووڈ-19آرمی ٹاسکس فورس صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی مشترکہ نگرانی گروپ کے ذریعہ مشترکہ طور سے جاری ’’ایڈلٹ کووڈ19مریضوں کے انتظام کے لئے قومی کلینکل گائیڈلائنس‘‘ میں درج مشوروں کے مطابق سمجھداری سے استعمال کے مطابق ہیں۔ ریاستی سرکاروں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیاہے کہ وہ کمپنیوں کے رابطوں افسران کے ساتھ قریبی تال میل میں فراہمی منصوبے کے مطابق ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے تقسیم سے جتنی مقدار میں خریدنا چاہتے ہیں اس کے لئے مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو فوری طور پر مناسب خریداری کا آڈر دیں۔ ریاست میں نجی تقسیم چینلوں کے ساتھ تال میل بھی ریاستی حکومتوں کی ہی ذمہ داری ہے۔ ریاستی حکومتوں کو یہ بھی صلاح دی گئی ہے کہ یہ دوا جاری کرنے کے لئے ایک نظام قائم کریں اور ریاست میں عوام کے درمیان اس کی اچھی طرح سے تشہیر کریں۔
تمام سات ہندستانی مینوفیکچرنگ سرکاری خرید آرڈرز اور ریاستوں میں اپنے نجی تقسیم چینلوں کے ذریعہ تقسیم کے مطابق ریاستوں کو سپلائی جارہی ہے۔ 21 اپریل سے 15 مئی 2021 کی مدت کے دوران دوا کمپنیوں کے ذریعہ ملک بھر میں یمیڈیسور کی کل 54.15 لاکھ شیشیوں کی فراہمی کی گئی ہے۔ مختلف ریاستی حکومتوں اور مرکزی اداروں کو ریمیسڈیسور کی فراہمی کی لگاتار نگرانی کی جارہی ہے اور جب بھی سپلائی سے متعلق کوئی شکایت موصول ہوتی ہے، تو اسے فوری طور پر متعلقہ مینوفیکچرر کے ساتھ اٹھایا جاتاہے۔ میڈیسن ڈپارٹمنٹ، نیشنل فارماسیوٹیکل پرائزنگ اتھارٹی (این پی پی اے ) کے توسط سے اپنے نوڈل افسران کے ذریعہ تمام ریاستوں کے ساتھ اور اپنے رابطہ افسران کے ذریعہ تمام مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
مذکلورہ بالا تقسیم کے علاوہ 16 مئی 2021 تک ریمیڈسیور کی کل 55.26 لاکھ شیشیاں ، جو دیگر ممالک / تنظیموں سے عطیہ کے ذریعہ موصول ہوئی ہیں اور 40 ہزار شیشیاں جو کاروباری اعتبار سے امپورٹ کی گئی ہیں، انہیں بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تقسیم کیاگیاہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-4571
(Release ID: 1719525)
Visitor Counter : 205