وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 14 مئی کو پی ایم- کسان یوجنا کے تحت مالی منافع کی آٹھویں قسط جاری کریں گے

Posted On: 13 MAY 2021 1:15PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14 مئی کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری کسان سمّان ندھی (پی ایم-کسان) یوجنا کے تحت مالی منافع کی آٹھویں قسط جاری کریں گے۔ اس سے 9.5 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کسان کنبوں کو 19000 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم اس دوران کسان مستفیدین سے بات چیت بھی کریں گے۔ مرکزی وزیر زراعت بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

پی ایم- کسان یوجنا کے بارے میں معلومات

پی ایم- کسان یوجنا کے تحت اہل مستفیدین کنبوں کو 6000 روپے سالانہ کا مالی منافع فراہم کیا جاتا ہے، جو چار چار مہینے کی مدت میں 2000 روپے کی تین یکساں قسطوں میں دیا جاتا ہے۔ پیسے براہ راست مستفیدین کے بینک کھاتوں میں ڈالے جاتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت اب تک کسان کنبوں کو 1.15 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی اعزازی رقم منتقل کی جا چکی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4456



(Release ID: 1718395) Visitor Counter : 377