صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

عالمی برادری سے  موصول ہونے والی امددی  سازوسامان کی بھارتی حکومت کے ذریعہ  فوری نکاسی  اور تقسیم نے کووڈ کے بندوبست میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی ٹیرٹائری سطح کی میڈیکل دیکھ بھال کو مضبوطی دی ہے


ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی صلاحیت بڑھانے کےلئے 9284 آکسیجن کنسنٹریٹر،7033 آکسیجن سنڈر، 19 آکسیجن جنریشن پلانٹ ، 5933وینٹی لیٹر / بی آئی پی اے پی ،  3.44 لاکھ ریمڈی سیور کی خوراکیں فراہم کیں /بھیجی گئیں

Posted On: 12 MAY 2021 2:53PM by PIB Delhi

عالمی برادری خیرسگالی کے طور پر  27اپریل 2021 سے کووڈ کے بندوبست کے چیلنجز کا سامنا کرنے میں بھارت کی مدد کرنے کے مقصد سے بین الاقوامی عطیہ اور کووڈ-19 راحتی طبی  سازوسامان اور آلات  کے ذریعہ بھارت کی مدد کررہی ہے۔

ملک میں کووڈ کے انفیکشن میں آئے غیرمعمولی اچھال سے لڑنے میں بھارت کی کوششوں کو مضبوطی دینے کے مقصد سے مختلف ملکوں / تنظیموں  کی طرف سے ملنے والی عالمی امداد کو بروقت تقسیم کرنے کے لئے بھارتی حکومت کی مختلف وزارت/ محکمے ‘‘مکمل سرکار’’ کے نظریہ کے تحت ایک سہل اور منظم میکانزم کے  ذریعہ  آپس میں تعاون کررہے ہیں۔

27 اپریل 2021 سے لے کر 11 مئی  2021 تک        کل ملاکر 9284 آکسیجن کنسنٹریٹر ، 7033 آکسیجن سلنڈر،آکسیجن جنریشن پلانٹس،5933 وینٹی لیٹر/ بی آئی پی اے پی، 3.44 لاکھ ریمیڈیسیور کی خوراکیں سڑک اور فضائی روٹ سے پہنچائی  /بھیجی گئی ہے۔

برطانیہ ، مصر، کویت اور جنوبی کوریا سے 11 مئی 2021 کو موصول ہوئے سازوسامان :

  • آکسیجن کنسنٹریٹر  30 +50=80
  • آکسیجن سلنڈر : 300+1290=1590
  • وینٹی لیٹر / بی آئی پی اے پی/ سی پی اے پی  : 20

مرکزی وزارت صحت نے  وصول کنندہ ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بروقت موثر تخصیص اور خوش اسلوبی سے تقسیم کے پورے عمل کی باقاعدہ وسیع تر نگرانی کے لئے ایک ڈیڈیکیٹڈ سیل قائم کیا ہے۔  گرانٹس ، امداد اور عطیات کی شکل میں بیرون سے ملک آنے والی کووڈ راحتی اشیا کی وصولی اور تخصیص  میں تامل میل کے لئےبنائے گئے اس ڈیڈیکیٹڈکوآرڈی نیشن سیل نے 26 اپریل 2021 سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ وزارت صحت کے ذریعہ  02  مئی 2021 سے ایک  معیاری  آپریٹنگ پروسیزر تیار اور نافذ کیا گیا ہے۔

فوٹو-1 مختلف ریاستوں میں تقسیم کے لئے کویت سے آئی این ایس کوچی کے ذریعہ آئی طبی راحت اشیا ، جس میں 60 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن سے لدے 3 آئی ایس او ٹینک ،800 آکسیجن سلنڈر اور 2 ہائی فلو آکسیجن کنسنٹریٹر شامل ہیں ، کل نیو منگلوور بندرگاہ پر اتاری گئیں۔

 

فوٹو-2 مختلف ریاستوں میں تقسیم کے لئے کویت سے آئی این ایس تبرکے ذریعہ آئی طبی راحتی اشیا جس میں 40 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن سے لدے 2 آئی ایس او آکسیجن ٹینک اور 600 آکسیجن سلنڈر شامل ہیں، کل نیو منگور بندرگاہ پر اتاری گئیں۔

فوٹو-3 ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے ریمڈی سیور کی 78595 خوراک کل رات ممبئی ایئر پورٹ پر اتریں۔ مختلف ریاستوں کو ان خوراکوں کی تقسیم کی جارہی ہے۔

*******

ش ح۔ ف  ا- م ص

12-05-2021

(U: 4427)


(Release ID: 1718180) Visitor Counter : 262