کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

میوکور مائیکوسس سے لڑنے کے لئےحکومت نےایمفوٹریسین- بی کی پیداوار میں اضافے کی غرض سے اقدامات کئے

Posted On: 12 MAY 2021 12:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 12/مئی- 1202  ۔   

کچھ ریاستوں میں ایمفو ٹریسین- بی کی مانگ میں اچانک زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے یہ دوا کووڈ کے بعد میں پیدا ہونے والی بیماری میوکور مائیکو سس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے اکثر معالجین کے ذریعہ تجویز کی جارہی ہے۔اس بنا پر ہندوستان کی حکومت اس دوا کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے  اس کے بنانے والوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔اس دوا کی اضافی برآمد اور اندرون ملک اس کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے اس کی سپلائی کی صورت حال میں بہتری آنے کی توقع کی جارہی ہے۔

 مینو فیکچروں/ برآمد کاروں کے پاس موجود اس دوا کے اسٹاک کی صورتحال اور ایمفو ٹریسین-بی کی مانگ میں اضافے کا جائزہ لینے کے بعد دوا سازی کے محکمے نے 11 مئی 2021 کو متوقع سپلائی کی بنیاد پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے اس دوا کو مختص کردیا اور 10 مئی سے 31 مئی 2021 تک یہ دوا فراہم کرائی جاتی رہے گی۔ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایک ایسے میکانزم پر عمل کریں جس کے ذریعہ سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال  کرنے والی  ایجنسیوں کے درمیان اس دوا کی منصفانہ تقسیم اور سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ریاستوں سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ پوائنٹ آف کانٹیکٹ کی اپنے یہاں تشہیر کریں تاکہ اس مختص کردہ دوا کو پرائیویٹ اور سرکاری اسپتال حاصل کرسکیں۔ اس کے علاوہ ریاستوں سے یہ درخواست بھی کی گئی کہ جو اسٹاک پہلے ہی سپلائی کیا جاچکا ہے اور جو اسٹاک ابھی مختص کیا گیا ہے اس کا بہت صحیح طریقے سے استعمال کیاجائے۔سپلائی کے انتظامات کی نگرانی نیشنل فرما سٹیکلز پرائسنگ اتھاریٹی(این پی پی اے) کے ذریعہ کی جائے گی۔

ملک اس وقت کووڈ-19 وبا کی ایک شدید ترین لہر کے دور سے گزر رہا ہے اور ملک کے مختلف حصے اس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ہندوستان کی حکومت کووڈ کے علاج میں کام آنے والی ضروری دواؤں کی سپلائی کو بڑھانے اور ایک منصفانہ اور شفاف انداز میں انہیں ریاستی حکومتوں او رمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے دستیاب کرانے کے لئے مسلسل کام کررہی ہیں۔

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 4414



(Release ID: 1717884) Visitor Counter : 278