صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

حکومت ہند کی جانب سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک کووڈ-19سے بچاؤ کے 18 کروڑسے زیادہ ٹیکے مفت فراہم  کئے جاچکے ہیں


ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 90 لاکھ سے زیادہ ٹیکے بچے ہوئے ہیں ۔ ان ٹیکوں کو ابھی  لگایا جانا باقی ہے

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اگلے تین دن میں سات لاکھ سے زیادہ اضافی ٹیکے مل  جائیں گے

Posted On: 11 MAY 2021 10:28AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11 مئی 2021: حکومت ہند ی ، کووڈ-19 عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے اور اس کے  علاج معالجے کے بندوبست  سے متعلق پانچ نکاتی (طبی جانچ ، متاثرہ افراد کا پتہ  لگانا ،علاج معالجہ  اور کووڈ-19 سے متعلق موزوں  رویہ سمیت ) حکمت عملی میں ٹیکہ کاری کو ایک اہم جزو کی حیثیت  حاصل ہے۔ حکومت ہند ،ریاستوںاور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو کووڈ-19  سے بچاؤ  کی ویکسین  مفت فراہم کرکے ٹیکہ کاری سے متعلق ملک گیر مہم میں  مدد کررہی ہے ۔ یکم  مئی 2021 سے کووڈ -19 ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلے کی اصلاح شدہ اورتیز رفتار حکمت عملی کے نفاذ کا آغاز ہوا تھا۔اس حکمت عملی کے تحت اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ حکومت  ہند  ، ہر ماہ سینٹرل ڈرگس  لیباریٹری (سی ڈی ایل ) کے ذریعہ کُل منظور شدہ کسی بھی مینو فیکچرر کی صرف  50فیصد ویکسین  کی سرکاری خرید کرے گی۔حکومت ہند سی ڈی ایل کے ذریعہ  منظورشدہ ویکسین کی ہرمہینے  50فیصد حصے کی سرکاری خرید جاری رکھے گی اور پھر انہیں  ریاستی حکومتوں   کو مکمل طور پر مفت فراہم  کرنا جاری رکھے گی جیسا کہ اس سے  پہلے بھی کیا جارہا ہے۔

حکومت ہند نے ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  اب تک 18  کروڑسے زیادہ ویکسین کی خوراکیں (ٹیکے) (18,00,03,160 ) مفت فراہم کئے ہیں ۔ ان میں سے ضائع ہوجانے والے ٹیکوں  سمیت کُل  کھپت 170971429 ٹیکوں  کی ہوئی ہے  ۔(آج صبح آٹھ بجے تک دستیاب  ہونے اور اعدادوشمار کے مطابق )  

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کے پاس اب بھی کووڈ-19 ویکسین کے 90  لاکھ سے زیادہ ٹیکے  باقی بچے ہوئے ہیں۔جنہیں   ابھی لوگوں کو  بچایا جانا باقی  ہے۔

ٹیکوں کی کمی والی ریاستیں ، انہیں سپلائی کئے گئے ٹیکوں کے  مقابلے (ضائع ہوجانے والے ٹیکوںسمیت ) زیادہ کھپت دکھا رہی ہیں کیونکہ انہیں  نے مسلح فورسز کو سپلائی کئے گئے ٹیکوں  کا محاسبہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  اگلے تین دن کے اندر اندر سات لاکھ سے زیادہ (7,29,610)اضافی ٹیکے مل جائیں گے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00131Y0.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020NMQ.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037Q95.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004997H.jpg

 

*************

ش ح۔ع م۔رم

U- 4367

 


(Release ID: 1717599) Visitor Counter : 271